• مکرم محمداشرف کاہلوں تحریر کرتے ہیں :
موقر روزنامہ الفضل آن لائن علمی و ادبی اور روحانی مائدہ کے لحاظ سے رفعتوں کی منازل طے کررہا ہے۔ادارہ اور اہل قلم کی کاوشیں قابل قدر و منزلت ہیں۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء۔ کسی بھی علمی موضوع پرصلائے عام ہے یاران نکتہ داں کے لئے کے تحت دعوت تحریر قارئین کرام میں دلچسپی کو فروزاں کردے گا۔اسے بھی پالیسی کا حصہ بنانا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ادارہ کی مساعی کو برگ و بار بناتا چلاجائے۔ آمین۔
(اداره نے مضامین لکھنے کی دعوت عام دے رکھی ہے اور قارئین کثیر تعداد میں مضامین بھجوا بھی رہے ہیں۔فجزاهم الله خیرا)
• مکرم طاہر سعید لکھتے ہیں:
ماشاء اللہ ایک مدت بعد الفضل پڑھنے کا موقعہ ملا ۔ ماشاءاللہ پہلے سے کہیں زیادہ دیدہ زیب اور معلوماتی ہے ۔ پہلی دفعہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ؒ کا منظوم کلام پڑھا بلکہ علم ہی پہلی دفعہ ہوا کہ حضور ؒبھی منظوم کلام ارشاد فرماتے تھے۔
حاصل مطالعہ کا کالم تو بہت ہی زبردست ہے۔ ماشاء اللہ ۔مختلف عناوین پر نفس ِمضمون میں مکمل لیکن چند فقرات میں مختصر اور مکمل۔
طلوع آفتاب میں مراکز اسلام کے نام دیکھ کر دل خدا کی حمد اور آپ کے لئے دعائوں سے لبریز ہو گیا ۔ بظاہر یہ چھوٹی سی بات ہے لیکن ہم دور رہنے والوں کےلیے سرورہی اور ہے ۔کتاب تعلیم کی تیاری بھی زبردست عناوین پر مبنی ہے ۔ آپ کا نام پڑھ کر تو اور ہی مزہ آیا ۔ اللہ تعالی آپ کو اور آپ کی ٹیم کواسی طرح بلکہ اس سے بھی بڑھ کر مقبول خدمت دین کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے ۔ آمین۔
٭٭٭