• 25 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَاءِ

(سورۃ آل عمران آیت نمبر39)

ترجمہ: اے میرے ربّ!مجھے اپنی جناب سے پاکیزہ ذریّت(اولاد)عطا کر۔ یقینًا تو بہت دعا سننے والا ہے۔

یہ قرآنِ مجید میں مذکور حضرت زکریا ؑ کی نیک و صالح اولاد کے حصول کی بہت پیاری دعاہے۔

حضرت زکریا ؑ کو حضرت مریم ؑ کی کفالت سونپی گئی تھی ۔انہوں نےحضرت مریم ؑ کی نیکی اور خدا تعالیٰ کے انکے ساتھ محبت کے سلوک کو دیکھا کہ کس طرح خدا کی طرف سےغیبی رزق انکے پاس آتا تھا۔ طبعًا حضرت زکریاؑ کے دل میں ایسی نیک اولاد کی خواہش پیدا ہوئی اور انہوں نے یہ دعا کی۔

حضرت مسیحِ موعودعلیہ السلام فرماتے ہیں:
’’اپنی حالت کی پاک تبدیلی اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ اپنی اولاد اور بیوی کے واسطے بھی دعا کرتے رہناچاہئے۔ کیونکہ اکثر فتنے اولاد کی وجہ سے انسان پر پڑجاتے ہیں۔

(ملفوظات جلد پنجم صفحہ 456)

اگر اولاد کی خواہش کرے تو اس نیت سے کرے …کہ کوئی ایسا بچہ پیدا ہوجائےجو اعلاء کلمۃ الاسلام کا ذریعہ ہو۔جب ایسی پاک خواہش ہو تو اللہ تعالیٰ قادر ہےکہ زکریا کی طرح اولاد دیدے‘‘۔

(ملفوظات جلد3 صفحہ 579)

حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام اپنے منظوم کلام میں اپنی اولاد کے لئے دعا کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

اے میرے دل کے پیارے اے مہرباں ہمارے
کر ان کے نام روشن جیسے کہ ہیں ستارے
یہ فضل کر کہ ہوویں نیکو گہر یہ سارے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 ستمبر 2020