• 23 اپریل, 2024

آج کی دعا

اللّٰہُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ عٰلِمَ الۡغَیۡبِ وَ الشَّہَادَۃِ اَنۡتَ تَحۡکُمُ بَیۡنَ عِبَادِکَ فِیۡ مَا کَانُوۡا فِیۡہِ یَخۡتَلِفُوۡنَ

(سورۃ الزمر آیت :47)

ترجمہ:اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے! غیب اور حاضر کو جاننے والے! تُو ہی اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرے گا (ہر) اس معاملہ میں جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں۔

یہ قرآنِ مجید کی دربارِ الٰہی میں رجوع اور رہنمائی کے حصول کی دعا ہے۔

حضرت عائشہ ؓ بیان فرماتی ہیں کہ نبئ کریم ﷺ نمازِ تہجد میں اس دعا کے ساتھ نماز کا آغاز فرماتے تھے۔ اس دعا سے پہلے اللّٰہُمَّ رَبَّ جِبرِیلَ وَ مِیکَالَ وَ اِسرَافِیلَ بھی کہتے تھے۔

حضرت سعید بن حسنہؓ اس دعا کے بارے میں فرماتے تھے کہ مجھے ایک ایسی آیت (مندرجہ بالا) کا علم ہےجسے پڑھنے والا خدا سے جو مانگےاسے دیا جاتا ہے۔

(تفسیر القرطبی)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 نومبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 نومبر 2020