• 18 مئی, 2024

تم اپنے پروردگار کو اسی طرح بلا روک ٹوک دیکھو گے

حضرت جریر بن عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے، رات کا وقت تھا۔ آپؐ نے چودہویں کے چاند کی طرف دیکھا اور فرمایا تم اپنے پروردگار کو اسی طرح بلا روک ٹوک دیکھو گے جس طرح اس چودہویں کے چاند کو دیکھ رہے ہو۔ اگر تم اس شر ف کے حاصل کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ہو تو فجر اور عصر کی نماز وقت پر پڑھنے میں کوتاہی نہ ہونے دو۔

(بخاری کتاب التوحید والرد علی الجھمیة و غیرھم باب قول اللّٰہ وجوہ لیومئذٍ ناضرة الی ربھا ناظرة بحوالہ حدیقہ الصالحین صفحہ39-40)

پچھلا پڑھیں

مسجد فتح عظیم کے افتتاح کے موقع پر

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 نومبر 2022