• 10 اکتوبر, 2024

فتحِ عظیم

اُونچا ہے جس کا مینار اور نام ہے فتحِ عظیم
تیرے فضلوں سے بنی مسجد ہے یہ ربِّ رحیم

حضرتِ احمد کو للکارا تھا ڈوئی نے یہاں
مَرگیا ذِلّت کی پھر وہ موت جنگ میں یہ غنیم

نام اونچا کر دیا مولا نے پیارے کا یہاں
اپنے مہدی اور مسیح کو دی تھی اِک فتحِ عظیم

معجزہ ایسا دُعا کا دیکھا دنیا نے یہاں
پُورے امریکہ میں ڈنکا بج گیا مولا کریم

دیکھ کر یہ آسمانی معجزہ آنکھیں کھلیں
کتنےِ بھٹکے پا گئے مولا تِری راہِ سلیم

اے خُدا! مہدی کا پڑپوتا گیا اُس شہر میں
پھر دِکھا اِک معجزہ دے کے عصائے تُو کلیم

حضرتِ مسرور بھر دیں اِن اندھیروں میں بھی نُور
دے اُنہیں عزمِ صمیم اور دِل بنا نُورِ حکیم

(عبدالجلیل عباد۔ ہیمبرگ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 نومبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی