• 29 اپریل, 2024

دعا کا تحفہ

الوداع کرنے کی دُعائیں

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد اللہ بن عمرؓ کو الوداع کہتے ہوئے یہ دعا پڑھی:

اَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ َ دِیْنَکَ وَ اَمَانَتَکَ وَ خَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ

(ابو داؤد کتاب الجہاد)

ترجمہ:مَیں تجھے تیرے دین،تیری امانت اور تیرے اعمال کے انجام کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔

حضرت انس ؓ نے بوقت الوداع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دعا بیان کی ہے:

زَوَّدَکَ اللّٰہُ التَّقْوٰی وَ غَفَرَ اللّٰہُ ذَنْبَکَ وَ یَسَّرَکَ الْخَیرَ حَیْثُمَا کُنْتَ

(ترمذی کتاب الدعوات)

ترجمہ: اللہ تعالیٰ تجھے تقویٰ کی زادِ راہ عطا کرے۔اللہ تیرے گناہ تجھے بخشے اور جہاں بھی تو ہو تیرے لئے خیر آسان کر دے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ108)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

مسجد فتح عظیم کے افتتاح کے موقع پر

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 نومبر 2022