• 29 اپریل, 2024

ایک سبق آموزبات

الفضل تو تریاق ہے

حضرت مصلح موعودؓ تفسیر کبیر میں تحریر فرماتے ہیں:
’’ہماری جماعت کے ایک مخلص دوست تھے جواب فوت ہوچکے ہیں۔ ان کے لڑکے نے ایک دفعہ مجھے لکھا کہ میرے والد صاحب میرے نام الفضل جاری نہیں کرواتے۔ میں نے انہیں لکھا کہ آپ کیوں اس کے نام الفضل جاری نہیں کراتے توانہوں نے جواب دیا کہ میں چاہتاہوں کہ مذہب کے معاملہ میں اسے آزادی حاصل رہے اوروہ آزادانہ طورپر اس پر غور کرسکے۔ میں نے انہیں لکھا کہ الفضل پڑھنے سے توآپ سمجھتے ہیں اس پر اثر پڑے گا اورمذہبی آزادی نہیں رہے گی۔ لیکن کیا اس کا بھی آپ نے کوئی انتظام کرلیا ہے کہ اس کے پروفیسر اس پر اثر نہ ڈالیں۔ اس کی کتابیں اس پر اثر نہ ڈالیں۔ اس کے دوست اس پر اثر نہ ڈالیں اور جب یہ سارے کے سار ے اثر ڈال رہے ہیں توکیا آپ چاہتے ہیں کہ اسے زہر توکھانے دیں اور تریاق سے بچایا جائے۔‘

(تفسیر کبیر جلد7 صفحہ329)

(مرسلہ: قاسم محمود۔ اسکاٹ لینڈ)

پچھلا پڑھیں

مسجد فتح عظیم کے افتتاح کے موقع پر

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 نومبر 2022