• 19 اپریل, 2024

اعصابی نظام میں کمزوری

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔
’’اعصابی نظام میں کمزوری پیدا ہونے کی وجہ سے جسم اور دماغ کی چستی ختم ہوجاتی ہے۔ مریض کو تھکاوٹ اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ بعد میں یہ کمزوری فالج میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ اس کیفیت میں عموماً وہ لوگ مبتلا ہوتے ہیں جنہوں نے لمبا عرصہ اپنے قریبی عزیزوں کی تیمار داری کی ہو۔ رات دن مسلسل جاگنا پڑا ہو اور فکر اور پریشانی دامن گیر رہی ہو۔ اس کے نتیجہ میں جو کمزوری پیدا ہوتی ہے اس کا بہترین علاج کاکولس ہے۔ عام طور پر دائیوں اور نرسوں کو ایسی کمزوری لاحق نہیں ہوتی کیونکہ وہ تیمارداری کو بطور پیشہ کرتی ہیں۔ مریض سے ان کا ذاتی قلبی تعلق نہیں ہوتا۔ ان کی جسمانی تھکاوٹ اعصابی دباؤ میں تبدیل نہیں ہوتی۔‘‘

(ہومیو پیتھی یعنی علاج بالمثل ص309)

اگلا پڑھیں

الفضل اسلام کی سچی خدمت کرنے والا اخبار ہے غیر از جماعت افراد کا اظہار حقیقت