• 25 اپریل, 2024

احمدیت کی فتح اور غلبہ کب آئے گا؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔
’’وہ فتح جس کی تیاری کی تمنا آپ رکھتے ہیں اس کا علاج بھی نماز ہی بتایا ہے۔ کیونکہ یہ دعائیں قبول نہیں ہوں گی جب تک نماز کے اوپر صبر کے ساتھ آپ قائم نہیں ہوں گے اور نماز کا علاج یہ حالات ہیں۔ یہی موقع ہے تمہارے لئے آج جب ترس رہے ہو فتح کو تو اب ایسی قدروں میں تبدیل کر دو جو ہمیشہ کے لئے زندہ رہنے والی قدریں ہیں۔ جو ہمیشہ کے لئے تمہیں زندہ کر دینے والی قدریں ثابت ہوں گی اور وہ ہے عبادت کی محبت نماز سے گہرا تعلق اس پر خود کھڑے ہو جانا اور اس پر دوسروں کو کھڑے کر دینا اور جو دوسروں کو کھڑا کرنے والا مضمون ہے۔ وہ بھی صبر کو چاہتا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں دوسری جگہ فرماتا ہے وَاْمُرْ اَہْلَکَ بِالصَّلٰوۃِ وَاصْطَبِرْ عَلَیْہَا (طٰہٰ: 133) کہ اپنے اہل کو نمازوں کی تلقین کیا کرو۔ لیکن اس پر پھر صبر کے ساتھ قائم ہو جاؤ۔‘‘

(خطبات طاہر جلد چہارم ص886)

اگلا پڑھیں

الفضل اسلام کی سچی خدمت کرنے والا اخبار ہے غیر از جماعت افراد کا اظہار حقیقت