• 18 مئی, 2024

مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان انگلش، عربی، جرمن، اردو

مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان
انگلش، عربی، جرمن، اردو

جامعہ احمدیہ جرمنی میں قائم مجلس علمی کے تحت سارا سال مختلف علمی مقابلہ جات کروائے جاتے ہیں ان مقابلہ جات میں مقابلہ تقریر فی البدیہہ بھی شامل ہے جو چارزبانوں انگلش،عربی،جرمن اور اردو میں منعقد کیا جاتا ہے۔

اس تقریری مقابلہ کے لئے طلبہ کے لئے پرچیاں لکھی جاتی ہیں ہر پرچی پر تقریر کرنے کے لئے دو موضوع تحریر کئے جاتے ہیں جن میں ایک دینی اور دوسرا دنیاوی ہوتا ہے۔ تقریر سے قبل مقرر ایک پرچی منتخب کرتا ہے اور پرچی پر تحریر دو موضوعات میں سے کسی ایک پر تقریر کرتا ہے۔ تقریر تیاری کرنے کے لئے ہر مقرر کو تین منٹ کا وقت دیا جاتا ہے اور تقریر پیش کرنے کے لئے کم سے کم دو منٹ اور زیادہ سے زیادہ تین منٹ کا وقت ہوتا ہے۔طلبہ نے بڑے دلچسپ انداز سے اپنی تقاریر پیش کیں۔مقابلہ جات کی مختصر رپورٹ درج ذیل ہے۔

مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان انگلش

مؤرخہ 12؍اکتوبر 2022ء کو مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان انگلش منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم فاتح احمد عزیز نے کی۔ بعد ازاں عزیزم یونس یوسف نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

آج کے اس مقابلہ تقریرمیں 19 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم انتصار احمد اور مکرم نویدالظفر نے ادا کئے۔

مقابلہ کے اختتام پر مکرم انتصار احمد، منصف اعلیٰ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا۔ آج کے مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم تکریم احمد، درجہ ممہدہ نے حاصل کی جبکہ دوسری عزیزم فیاض احمد، درجہ رابعہ نے اور تیسری پوزیشن عزیزم یونس یوسف، درجہ ثانیہ نے حاصل کی۔مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان عربی

مؤرخہ 19؍اکتوبر 2022ء کو مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان عربی منعقد ہوا۔ مقابلہ کا آغاز عزیزم محمد شیراز نے تلاوت قرآن کریم سےکیا۔ بعد ازاں عزیزم یونس یوسف نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

اس مقابلہ تقریرمیں کل 16 طلبہ نے حصہ لیا۔مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم حفیظ اللہ بھروانہ، مکرم شمس اقبال اور مکرم عثمان احمد چیمہ نے ادا کئے۔

مقابلہ کے اختتام پر مکرم حفیظ اللہ بھروانہ، منصف اعلیٰ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے طلبہ کا اعلان کیا۔آج کے مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم فیاض احمد،درجہ رابعہ نے حاصل کی جبکہ دوسری عزیزم عدنان احمد بٹ،درجہ خامسہ نے اور تیسری پوزیشن عزیزم مبارز احمد بھٹی، درجہ خامسہ نے حاصل کی۔ جبکہ حوصلہ افزائی کے لئے عزیزم یونس یوسف،درجہ ثانیہ کا نام منتخب ہوا۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان جرمن

مؤرخہ 26؍اکتوبر 2022ء کو مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان جرمن منعقد ہوا۔مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم عدنان احمد بٹ نے کی۔بعد ازاں عزیزم فیاض احمد نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

آج کے اس مقابلہ تقریرمیں 19 طلبہ نے حصہ لیا۔مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم طارق ہیوبش، مکرم طارق احمد ظفر اور مکرم شعیب عمر نے ادا کئے۔

مقابلہ کے اختتام پر مکرم طارق ہیوبش، منصف اعلیٰ نے مقررین کی پوزیشن کا اعلان کیا۔آج کے مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم یونس یوسف،درجہ ثانیہ نے حاصل کی جبکہ دوسری عزیزم فیاض احمد،درجہ رابعہ نے اور تیسری پوزیشن دو طلبہ عزیزم محمد شیراز،درجہ اولیٰ اور عزیزم ظافر محمود،درجہ شاہد نے حاصل کی۔مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان اردو

مؤرخہ 2؍نومبر 2022ء کو مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان اردو منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم احمد اسجد نے کی۔ بعد ازاں عزیز مبارز احمد بھٹی نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

آج کے اس مقابلہ تقریرمیں 17 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم رحمت اللہ بندیشہ، مکرم انتصار احمد اور مکرم نوید الظفر نے ادا کئے۔

مقابلہ کے اختتام پر مکرم رحمت اللہ بندیشہ، منصف اعلیٰ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے طلبہ کا اعلان کیا۔ آج کے مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم فیاض احمد، درجہ رابعہ نے حاصل کی جبکہ دوسری عزیزم ظافر محمود، درجہ شاہد نے اور تیسری پوزیشن عزیزم قویم احمد ملک، درجہ ثالثہ نے حاصل کی اور حوصلہ افزائی کے لئے عزیزم یونس یوسف، درجہ ثانیہ کا نام منتخب ہوا۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

(حامد اقبال۔شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

تین باتوں میں ہمارے واعظ کامل ہونے چاہئیں