• 26 اپریل, 2024

قرآن کو ترتیل سے پڑھنا

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہؐ نے فرمایا:جب قرآن کی تلاوت کیا کرو تو اسے ترتیل کے ساتھ پڑھا کرو۔ حضرت ابن عباسؓ نے عرض کی یا رسول اللہؐ ! ترتیل سے کیا مراد ہے ؟تو آپﷺنے فرمایا :حروف اور کلمات کو صحیح طریقے پر ظاہر کرو، خشک کھجوروں کی مانند اسے منتشر نہ کرو اور نہ ہی اشعار کی مانند اسے فرفر اور جلدی جلدی پڑھا کرو جب اس میں عجائبات کا تذکرہ آجائے تو وہاں پر ٹھہرجاوٴ اور غور و فکر کرو، دلوں کو اس کے ذریعہ مُتَحَرِّک کرو اور جلدی جلدی سورت ختم کرنا تمہارا مقصد نہ ہو۔

(مجمع البیان زیر آیت وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا )

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 فروری 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ