• 20 مئی, 2024

جنت کے باغ

حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا ’’اے لوگو! جنت کے باغوں میں چرنے کی کوشش کرو‘‘ ہم نے عرض کیا۔ یا رسول اللہؐ! جنت کے باغ سے کیا مراد ہے؟ آپؐ نے فرمایا ’’ذکر کی مجالس جنت کے باغ ہیں۔‘‘ آپؐ نے یہ بھی فرمایا کہ صبح اور شام کے وقت خصوصاً اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو۔ جوشخص یہ چاہتا ہے کہ اسے اس قدر و منزلت کا علم ہو جو الله تعالیٰ کے ہاں اس کی ہے تو وہ یہ دیکھے کہ اللہ تعالیٰ سے متعلق اس کا کیا تصور ہے۔ کیونکہ الله تعالیٰ اپنے بندے کی ایسی ہی قدر کرتا ہے جیسی اس کے دل میں الله تعالیٰ کی ہے۔

(قشیریه باب الذکر صفحہ 111)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 مارچ 2020