• 17 مئی, 2024

نمازوں کو خالص کرنا بنیادی چیز ہے

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
’’اگر نمازوں میں رو رو کر اپنے رب سے مانگیں گے تو اپنے وعدوں کے مطابق ضرور ہماری دعائیں سنے گا۔ پس سب سے پہلے ہمیں الله تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے اپنی نمازوں کو، اپنی دعاؤں کو اس کے لئے خالص کرنا ہو گا۔ اور یہی بنیادی چیز ہے۔ اگر نمازوں میں ذوق اور سکون میسر آ گیا تو سمجھیں سب کچھ مل گیا۔ نمازوں میں خاص طور پر یہ دعا کریں جو ہمیں آنحضرت ﷺ نے سکھائی ہے۔ حدیثوں میں آتا ہے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے

اَللّٰهُمَّ آتِ نَفۡسِيۡ تَقۡوَاهَا وَزَكِّهَا وَاَنۡتَ خَيۡرُ مَنۡ زَكّٰهَا۔ اے اللہ! میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا کر اور اس کو خوب پاک صاف کر دے، اور تو ہی سب سے بہتر ہے جو اس کو پاک کر سکے ۔ (دل بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی پاک صاف ہوسکتا ہے)۔

(صحیح مسلم کتاب الذكر والدعاء)

الله تعالیٰ ہم سب کو اپنے دلوں کو پاک کرنے کی توفیق دے۔‘‘

(خطباتِ مسرورجلددوم صفحہ220)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 مارچ 2020