• 25 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خط

مکرم ڈاکٹر نصیر احمد طاہر۔ یوکے لکھتے ہیں :
الفضل آن لائن کی 32 ویں کتاب ’’اداریے بابت رمضان المبارک‘‘ بہت عمدہ کاوش ہے اور قارئین الفضل کےلئے رمضان المبارک سے قبل نایاب تحفہ اور مشعل راہ ہے۔

ادارہ الفضل آن لائن کا روزانہ کا اخبار ہو یا مجموعہ مضامین کتب کی صورت میں، بہت اعلیٰ معیار کےحامل ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام کارکنان اور مدیر صاحب کو جزا ئے خیر سے نوازے اور قارئین کو بھی مزید قدر دان بنائے۔یہ شکر گزاری کا وقت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک سے قبل ایک نئی روحانی پیدائش دے۔ اس نویں اسلامی مہینہ کے بعد عید کے دن سے پہلےہی ہماری تمام سابقہ کوتاہیاں معاف فرما کر پہلے سے بڑھ کر تقوی کےاعلیٰ معیار حاصل کرنے نصیب فرمائے۔ دعا ہے کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہمارے ذہنوں سے چھائےتفکرات کے بادل ہٹائے اور ہمیں اپنی رحمت سے سیراب کرے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 مارچ 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ