• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ لَكَ صُمْتُ، وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ

(ابو داؤد كِتَابُ الصیامِ بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الْإِفْطَارِحدیث: 2358)

ترجمہ:اے اﷲ ! میں نے تیرے لیے روزہ رکھا اور تیرے ہی رزق پر کھول رہا ہوں۔

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
میری امت کے لوگوں میں اس وقت تک خیر باقی رہے گی، جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے۔

(صحیح بخاری كِتَابُ الصَّوْمِ بَابُ تَعْجِيلِ الإِفْطَارِحدیث: 1957)

حضرت سلمان بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
جب تم میں سے کوئی روزہ افطار کرے تو کھجور سے افطار کرے، کیونکہ اس میں برکت ہے، اگر کھجور میسر نہ ہو تو پانی سے افطار کرے، نیز فرمایا:
مسکین پر صدقہ، صرف صدقہ ہے اور رشتے دار پر صدقہ میں دوبھلائیاں ہیں، یہ صدقہ بھی ہے اور صلہ رحمی بھی۔

(جامع ترمذی أَبْوَابُ الزَّكَاةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺبَاب مَا جَاءَ فِي الصَّدَقَةِ عَلَى ذِي الْقَرَابَةِحدیث: 658)

(مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 اپریل 2021