• 25 اپریل, 2024

آج کی دعا

’’اے میرے محسن اور اے خدا میں ایک تیرا ناکارہ بندہ پرمعصیت اور پر غفلت ہوں۔ تو نے مجھ سے ظلم پر ظلم دیکھا اور انعام پر انعام کیا اور گناہ پرگناہ دیکھا اور احسان پر احسان کیا۔ تو نے ہمیشہ میری پردہ پوشی کی اور اپنے بے شمار نعمتوں سے مجھے متمتع کیا۔ سو اب بھی مجھ نالائق اور پُرگناہ پر رحم کر اور میری بے باکی اور ناسپاسی کو معاف فرما اور مجھ کو میرے اس غم سے نجات بخش کہ بجز تیرے اور کوئی چارہ گر نہیں۔ (آمین ثم آمین)‘‘

(مکتوبات احمدیہ جلد5)

یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی گناہوں کی بخشش کی عاجزانہ بہت پیاری دعا ہے۔ اس دعا کا طریق آپ نے یہ بیان فرمایا ہے۔ ’’رات کے آخری پہر میں اٹھو اور وضو کرو اور چنددوگانہ اخلاص سے بجالاؤ اور دردمندی اور عاجزی سے یہ دعا کرو۔‘‘

(قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ13۔مئی 2020ء