• 27 اپریل, 2024

ایڈیٹر کی ڈاک

تاثرات۔ آراء۔ تجاویز

مکرم شبیر احمدثاقب لکھتے ہیں۔
روزنامہ الفضل لندن آن لائن ماشاء اللہ آپ کی ادارت میں روز بروز ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ بہت مفید، دلچسپ، علمی و روحانی مضامین نے الفضل کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔ رمضان پر بہت معیاری مضامین آپ نے دیئے ہیں اور اب ’’بدر نمبر‘‘ 17 رمضان کے حوالے سے خوبصورت، معیاری مضامین پر مشتمل اور حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبات کے تناظر میں بہت برمحل اور انتہائی مفید ہے۔ ’’قرطینہ‘‘ پر مولانا ابو العطاء رحمہ اللہ کا مضمون بہت منفرد اور ایمان افروز تھا۔ غرض کس کس کا ذکر کیا جائے آپ ہر روز ایک خوبصورت خوشنما دلآویز پھولوں کا گلدستہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن کی صورت میں پیش کر رہے ہیں۔

فجزاکم اللّٰہ أحسن الجزاء اَللّٰہم زد فزد

مکرمہ بلقیس اختر۔ برطانیہ سے لکھتی ہیں۔
بہت معلوماتی، دلچسپ الفضل ملنے سے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ تمام کو بےحساب جزادے۔ آمین

مکرم سدرۃالمنتہیٰ۔کینیڈا لکھتی ہیں۔
روزنامہ الفضل لندن آن لائن کی ٹیم کیلئے بہت سی دعائیں اور جزاک اللہ۔اس رسالہ میں علمی مضامین کو پڑھنے اور ان پر تحقیق کرنے پر مجبور کردیا ہےاور مسیحِ دوراں اور خلیفۂ وقت سے جڑے تمام روحانی مائدہ کی اشاعت کا بھی ایک خوبصورت سلسلہ پڑھنے کو ملتا ہے۔ ماشاءاللہ

مکرم مظفراحمد شہزاد لکھتے ہیں۔
میرے پسندیدہ اخبار ’’الفضل‘‘ کی آن لائن دستیابی نعمتِ مترقبہ سے کم نہیں۔ خلافت کی برکت سے ہماری روحانی سیرگی کا مزید سامان ہوگیا۔

مکرم اےآربھٹی لکھتےہیں۔
خاکسار اللہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتاہے کہ اس نے ہمیں روزنامہ الفضل آن لائن پڑھنے کی توفیق دی ہے جس میں تمام تحریرات ہمارے لئے باعث رحمت ہیں خاص طور پر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور امام الزماں حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے احمدیت کے ارشادات اور دیگر مضامین سے یہ مزین ہے اور ہم گھر بیٹھے اس نعمت سے فیض یاب ہوتے ہیں جیسا کہ رمضان المبارک اور عہد وفا طہارت پاک دامنی نماز تہجد کا طریق عبادات مالی اور عبادات،بدنی رمضان اور نماز باجماعت اور دوسرے مضامین شامل ہیں ۔اس سلسلہ میں عرض ہے کہ سندھ کے صحابہ کا ذکر قارئین الفضل ہو جائے تو کیا ہی بہتر ہو۔ تمام براعظموں میں مشن ہاؤسز کے بارہ میں ابتدا سے لےکر آج تک کی مکمل انفارمیشن پر قلم اٹھائے جانے کی استدعا ہےاور پہلے یورپ سے شروع کیا جائے تا کہ تم احباب جماعت اس سے آگاہی حا صل کر سکیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق دے اور بھی کئی تجاویز ہیں جو دی جا سکتی ہیں اور ان شاءاللہ دیں گے۔ خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور اپنی تائید سے نوازتا رہے۔ آمین۔ اے خدا !

ہماری الفضل تاقیامت چھپتی رہے
یہ سب کو رُشد و ہدایت دیتی رہے
روح ہماری پہ اثر یوں ہی کرتی رہے
بھٹی کے من کو یہ بھاتی رہے

(نوٹ:آپ خود بھی نثر میں قلم اٹھائیں۔ ایڈیٹر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ13۔مئی 2020ء