• 26 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر27، 13 مئی 2020

  • قیدیوں کا اجتجاج
  • سارا دن ماسک پہننا مشکل
  • ڈرائیورز کو ٹریکر لگایا جائے گا
  • حکومت نے اعداد شمار شائع کرنا بند کر دئے

افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال

 کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
69,597 23,997 2,402

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 11350
2 مصر 10093
3 مراکش 6418
4 الجیریا 6067
5 گھانا 5127

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3079 مریضوں اور 58 اموات کا اضافہ ۔

قیدیوں کا اجتجاج

ٹوگو کے شہر لومے کی ایک  جیل میں قیدیوں نے   ایسے افراد کے  ساتھ سیل میں رکھے جانے پر اجتجاج کیا جن کا کورونا  ٹسٹ پازیٹو آچکا تھا ۔تاہم صورت حال کنٹرول میں ہے ۔  اس جیل میں 600  قیدیوں  کی گنجائش ہے  جبکہ  1،500 سے زیادہ قیدی  یہاں رکھے گئے ہیں ۔( RFI)

سارا دن ماسک پہننا مشکل

بینن میں 40 دن  سے زائد کی بندش کے  سکول دوبارہ کھول دئے گئے ہیں ۔  تاہم طلبا سارا دن ماسک  پہنے رکھنے سے گریزاں ہیں۔  اس صورت حال سے  اساتذہ بھی  پریشان ہیں ۔  حکومت نے مفت ماسک دینے  ، ہاتھ دھونے  کے لئے ضروری  سامان  مہیا کرنے اور اساتذہ کی بڑے پیمانے پر اسکریننگ جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔( RFI)

ٹسٹ کرنے  کی صلاحیت میں اضافہ

آئیوری کوسٹ  روزانہ ٹسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھا رہا ہے ۔ آبی جان میں روزانہ تین صد سے پانچ صد ٹسٹ کئے جائیں گے ۔( RFI)

تجارتی پروازیں بحال

کیمرون کےصدر Paul Biya کے ساتھ اعلیٰ سطحی  معاہدے کے بعد  حکومت  نے ایئر فرانس کے ذریعہ تجارتی پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دےدی ہے ۔(RFI

الجیریا

الجیریا میں رمضان کے اختتام تک لاک ڈاؤن کو بڑھادیا گیا ہے ۔

کاٹن کی صنعت خطرے میں

مالی مغربی افریقہ کاملک ہے ۔ یہاں بڑی تعدا دمیں کپاس کی کاشت کی جاتی ہے۔ اس سال وبا کے باعث  کپاس کی قیمتیں کم مقرر ہونے کہ وجہ سے مقامی کسان کو منافع نہیں ہو سکے گا ۔ اس سے  کاٹن کی صنعت کو شدید نقصان پہنچے گا ۔( RFI)

میڈیکل سٹاف کورونا سے متاثر

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ٹویٹ کیا ہے کہ افریقہ میں ہیلتھ سے متعلقہ  تقریبا 1،000 ایک ہزار سے کارکن کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ۔(بی بی سی)

ڈرائیورز کو ٹریکر لگایا جائے گا

مشرقی افریق کے سربراہان مملکت نے خطے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کے تحت کارگو لاری ڈرائیوروں کے لئے ڈیجیٹل ٹریکر استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔(بی بی سی )

کلاسز کا دوبارہ آغاز ایک خوفناک خواب

کینیا میں اسکول ابھی بھی بند ہیں۔ اساتذہ سمجھتے ہیں کہ جب تک مناسب اقدامات نہ کیے جائیں سکول بند رکھے جائیں ۔اساتذہ  یونین ضروری اقدامات کی یقین دہانی چاہتی ہے ۔ جیساکہ  کلاسوں کی از سر نو تشکیل ، ضروری  فاصلہ ،  اسکول کی اجتماعی  تقریبات کی مناہی ۔ اور سب سے بڑھ کر  یہ کہ   سکول دوبارہ کھولنے سے قبل تمام اداروں  میں  بڑے پیمانے پر جراثیم کش ادویات کا سپرے۔ 460 یونیورسٹیاں ، کالج اور پرائمری اسکول کورونا کے مریضوں کے لئے قرنطینہ سنٹرز کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔  یونین کا اصرار ہے کہ ان مقامات پر کلاسوں کا دوبارہ آغاز کرنا ایک خوفناک خواب ہوگا۔( RFI)

"انتہائی خطرہ”

تنزانیہ  میں موجود  امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ملک کے تجارتی مرکز دارالسلام میں کورونیوائرس  پھیلنے کے حوالے سے  "انتہائی خطرہ”  موجود ہے۔صحت سے متعلق الرٹ میں ، سفارتخانے نے متنبہ کیا کہ  ملک میں کوویڈ 19 کے  مریضوں میں  غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ (بی بی سی)

حکومت نے اعداد شمار شائع کرنا بند کر دئے

تنزانیہ حکومت کی طرف سے آخری بار 29اپریل کو کورونا وائرس سے متعلق اعداد شمار جاری کئے گئے تھے۔ تنزانیہ پر ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف سخت اقدامات نہ کرنے پر تنقید کی جاتی ہے۔  تاہم  حکومت  اس الزام  سے انکار کرتی ہے۔ تنزانیہ  میں مختلف ذرائع اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بہت بڑھ رہی ہے اور حکومتی اعداد شمار سے کہیں زیادہ ہے ۔ (بی بی سی)

مہاجرین کیمپ میں وبا کے اثرات

جنوبی سوڈان میں محکمہ  صحت کے پہلی بار  اندورنی تنازعات سے بے گھر ہونے والے افراد کے کیمپوں میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کی ہے۔ (بی بی سی)

مالاگاسی دوائی کی طلب  میں اضافہ

 مڈگاسکر کے صدر نے گزشتہ ماہ کورونا وبا کے  علاج کے لیے دیسی دوائی متعارف کروائی تھی ۔  عالمی ادارہ صحت کی مخالفت کے باوجود اس ٹانک کی طلب میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ حالیہ ہفتوں میں کئی افریقن ممالک نے چارٹرڈ طیارے بھیج کر  دوائی منگوائی ہے۔  اب گیمبیا نے بھی اس کی ایک کھیپ منگوا لی ہے ۔

(چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ13۔مئی 2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 مئی 2020