• 26 اپریل, 2024

جامعہ احمدیہ جرمنی میں مقابلہ تقریر

جامعہ احمدیہ جرمنی میں مقابلہ تقریر
بزبان جرمن، انگریزی، عربی اور اردو

خدا کے فضل سے ماہ مارچ کے دوران جامعہ احمدیہ جرمنی میں مجلس علمی کے تحت مقابلہ تقریر بزبان جرمن، انگریزی، عربی اور اردو منعقد ہوا۔ تقاریر کے لئے منتخب عناوین کا اعلان مقابلہ سے پہلے کر دیا گیا تھا تاکہ طلباء بھرپور تیاری کر سکیں۔ تقریر کے لئے ہر مقرر کے لئے کم سے کم 3منٹ اور زیادہ سے زیادہ 5 منٹ کا وقت مقرر تھا۔ ان مقابلہ جات کی مختصر رپورٹ پیش ہے۔

مقابلہ تقریر بزبان جرمن

مؤرخہ 09 مارچ 2022 ءکو مقابلہ تقریر بزبان جرمن منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم ثمر بٹ نے کی۔ بعد ازاں عزیزم عدنان احمدبٹ نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

جرمن تقریر کے لئےدرج ذیل عناوین تھے۔ (ترجمہ)

  1. ’’قرآن جوہرات کی تھیلی ہے اور لوگ اس سے بے خبر ہیں‘‘
  2. احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟
  3. خلافت، ایک روحانی نظام
  4. خدمت انسانیت

اس مقابلہ تقریر میں 14 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم طارق احمد ظفر صاحب اور مکرم شعیب عمر صاحب نے ادا کئے۔

مقابلہ کے اختتام پر مکرم طارق احمد ظفرصاحب، استاد جامعہ احمدیہ جرمنی نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کا اعلان کیا۔ آج کے مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم عدنان احمد گل، درجہ خامسہ نے حاصل کی، دوسری پوزیشن عزیزم فیاض احمد، درجہ ثالثہ نے اور تیسری پوزیشن عزیزم سفیر احمد بٹ، درجہ شاہد نے حاصل کی۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

مقابلہ تقریربزبان انگریزی

مؤرخہ 16 مارچ 2022ء کو مقابلہ تقریر بزبان انگریزی منعقد ہوا۔مقابلہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سےعزیزم کبیرظہیر سنوری نے کیا۔ بعد ازاں عزیزم فیاض احمد نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

تقریر کے لئےدرج ذیل عناوین دئے گئے تھے۔

1. Khilafat-AShield against Evils.
2. The Love of the Promised Messiah (as) for His Master Hadhrat Muhammad (saw)
3. The Propagation of Islam and Responsibilities of each Ahmadi.
4. Ahmadiyyat- the Only Hope for the World Peace

اس مقابلہ تقریرمیں 15 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم محمد احسن سعید، مکرم طلعت حفیظ اور مکرم نوید الظفر نے ادا کئے۔

مقابلہ کے اختتام پر مکرم محمد احسن، استاد جامعہ احمدیہ جرمنی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا۔ آج کے مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم یونس یوسف، درجہ اولیٰ نے حاصل کی، دوسری پوزیشن دو طلبہ عزیزم عدنان احمد گل، درجہ خامسہ اور عزیزم فیاض احمد، درجہ ثالثہ نے اور تیسری پوزیشن عزیزم سفیر احمد بٹ، درجہ شاہد نے حاصل کی۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔۔

مقابلہ تقریربزبان عربی

مؤرخہ 22 مارچ 2022ء کو مقابلہ تقریر بزبان عربی منعقد ہوا۔مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جوعزیزم چوہدری نعمان احمد سوہل نے کی۔ بعد ازاں عزیزم عدنان احمد بٹ نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

تقریر کے لئےدرج ذیل عناوین مقرر گئے تھے۔

  1. رَسُوْلُ اللّٰہ ﷺ مُعَلِّمُ الْأَخْلَاقِ
  2. اَلْقُرْاٰنُ کِیْسُ الْجَوَاہِرِ
  3. اَلْخِلَافَۃُ الْأَحْمَدِیَّۃُ وَ سَلَامُ الْعَالَمِ
  4. لَأِ اِکْرَاہَ فِی الدِّیْنِ

اس مقابلہ تقریرمیں 12 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم حفیظ اللہ بھروانہ اور مکرم سرفراز احمد نے ادا کئے۔

مقابلہ کے اختتام پر مکرم حفیظ اللہ بھروانہ، استاد جامعہ احمدیہ جرمنی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا۔ آج کے مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم یونس یوسف، درجہ اولیٰ نے حاصل کی، دوسری پوزیشن عزیزم مبارز احمد بھٹی، درجہ رابعہ نے اور تیسری پوزیشن عزیزم عدنان احمد گل، درجہ خامسہ نے حاصل کی۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

مقابلہ تقریر بزبان اردو

مؤرخہ 30مارچ 2022ء کو مقابلہ تقریر بزبان اردو منعقد ہوا۔مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم ثمر بٹ نے کی۔ بعد ازاں عزیزم رضوان اللہ سندھو نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

تقریر کے لئےدیئے گئے عناوین درج ذیل تھے۔

  1. آنحضور ﷺ بطور مربی اعظم
  2. حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز: امن کے سفیر
  3. عصر حاضر کے مسائل کا واحد حل: اسلام
  4. حقیقی واقف زندگی کے اوصاف

اس مقابلہ تقریرمیں 15 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم طاہر احمد صاحب، مکرم نوید الظفر صاحب اور مکرم انتصار احمد صاحب نے ادا کئے۔

مقابلہ کے اختتام پر مکرم طاہر احمد، استاد جامعہ احمدیہ جرمنی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا۔ آج کے مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم برہان الدین فیضان، درجہ ثالثہ نے حاصل کی، دوسری پوزیشن عزیزم فیاض احمد، درجہ ثالثہ اور تیسری پوزیشن عزیزم رضوان اللہ سندھو، درجہ رابعہ نے حاصل کی۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

(حامد اقبال۔ شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 مئی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ