• 25 اپریل, 2024

الہامات حضرت مسیح موعودؑ

بخرام کہ وقت تو نزدیک رسید و پائے محمدیاں برمنار بلند تر محکم افتاد

یعنی اب ظہور کر اور نکل کہ تیرا وقت نزدیک آ گیا اور اب وہ وقت آ رہا ہے کہ محمدی گڑھے میں سے نکال لئے جاویں گے اور ایک بلند اور مضبوط مینار پر ان کا قدم پڑے گا

(نزول المسیح، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ511)

پاک محمد مصطفی ؐ نبیوں کا سردار۔ خدا تیرے سب کام درست کردے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔ ربّ الافواج اس طرف توجہ کرے گا۔ اس نشان کا مدّعا یہ ہے کہ قرآن شریف خدا کی کتاب اور میرے منہ کی باتیں ہیں۔ جناب الٰہی کے احسانات کا دروازہ کھلا ہے اور اس کی پاک رحمتیں اس طر ف متوجہ ہیں۔ دی ڈیز شل کم وہن گاڈ شیل ہیلپ یو، گلوری بی ٹو دِس لارڈ، گوڈ میکر اوف ارتھ اینڈ ہیون۔

(The days shall come when God shall help you. Glory be to this Lord God maker of earth and heaven)

وہ دن آتے ہیں کہ خدا تمہاری مدد کرے گا۔ خدائے ذوی الجلال آفریندۂ زمین و آسمان۔

(براہین احمدیہ حصہ چہارم، روحانی خزائن جلد1 صفحہ623 بقیہ حاشیہ در حاشیہ نمبر3)

پچھلا پڑھیں

صحابہ کرامؓ کے پاکیزہ نمونے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جون 2022