• 25 اپریل, 2024

فقہی کارنر

آ نحضرتؐ کی عصمت سب باتوں سے بڑھ کر ہے

حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں:۔
آنکھ بند کر کے بخاری اور مسلم کو مانتے جانا یہ ہمارے مسلک کے بر خلاف ہے۔ یہ تو عقل بھی تسلیم نہیں کر سکتی کہ ایسے عالی شان نبی پر جادو اثر کر گیا ہو، ایسی ایسی باتیں کہ اس جادو سے (مَعَاذَ اللّٰہِ) آنحضرت ؐ کا حافظہ جاتا رہا یہ ہوگیا اور وہ ہو گیا کسی صورت میں صحیح نہیں ہو سکتیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ کسی خبیث آدمی نے اپنی طرف سے ایسی باتیں ملا دی ہیں۔ گو ہم نظر تہذیب سے احادیث کو دیکھتے ہیں، لیکن جو حدیث قرآن کریم کے بر خلاف، آنحضرت ﷺ کی عصمت کے بر خلاف ہو، اس کو ہم کب مان سکتے ہیں۔ اُس وقت احادیث جمع کرنے کا وقت تھا گو انہوں نے سوچ سمجھ کر احادیث کو درج کیا تھا۔ مگر پوری احتیاط سے کام نہیں لے سکے۔ وہ جمع کرنے کا وقت تھا۔ لیکن اب نظر اور غور کرنے کا وقت ہے۔ آ ثار نبی جمع کرنا بڑے ثواب کا کام ہے لیکن یہ قاعدہ کی بات ہے جمع کرنے والے خوب غور سے کام نہیں لے سکتے۔ اب ہر ایک کو اختیار ہے کہ خوب غور اور فکر سے کام لے جو ما ننے والی ہو وہ مانے اور جو چھوڑنے والی ہو وہ چھوڑدے۔

(الحکم 10 نومبر 1907ء صفحہ8)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

صحابہ کرامؓ کے پاکیزہ نمونے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جون 2022