• 20 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 13 جولائی 2020ء

عالمی ادارہ صحت  نے  خبردار کردیا/10 ملین بچے سکول نہ جاسکیں گے/جنوبی کوریامیں دوا کا کامیاب تجربہ/امریکہ کینیڈا بارڈر 21 جولائی تک بند

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ29لاکھ70 ہزار                     اموات: 5لاکھ70ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)


براعظم/ علاقے
متأثرین
امریکہ 6669879
یورپ 2907654
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1286651
جنوب مشرقی ایشیا 1163556
افریقہ 477575
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 244219

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 3225950 134392 62369 906
2 برازیل 1839850 71469 39023 1071
3 روس 878254 23174 28701 500
  (who.int)
افریقہ

کل متأثرین: 5لاکھ 78ہزار

اموات: 13ہزار

ریکور ہونے والے: 2 لاکھ85ہزار

(African News)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 276242 4079 12058 108
2 مصر 82070 3858 912 89
3 نائجیریا 32558 740 571 16

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سے RECOVER ہونے والوں کی تعدادمیں انتہائی خوش آ ئیند اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ یہ تعداد1لاکھ 27 ہزار رہی جبکہ اب تک کی  کُل تعداد 71لاکھ 53ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 12لاکھ 64ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعدامریکہ میں 10لاکھ 06ہزار جبکہ ہندوسان میں 5لاکھ 53ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد میں تشویشناک 1لاکھ 64ہزار کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح  اموات میں 4ہزار 7سو کا اضافہ ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • عالمی ادارہ صحت نے خبردارکیا ہے کہ کورونا وائریس  کے پھیلاؤ میں مزید شدت آسکتی ہے۔ بعض ممالک ابھی تک غلط سمت میں جارہے ہیں۔ جس وجہ سے انتہائی نقصان کا اندیشہ ہے۔ اور اگر یہی صورتحال قائم رہی تو نہایت تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔ (الجزیرہ)
  • اقوام متحدہ کی تنظیم نے موجودہ وبا ئی حالات میں تعلیمی صورتحال کی بابت اپنے خدشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تمام عرصہ میں بچوں کی تعلیم کا انتہائی نقصان ہوا ہے اور  تقریبا 10 ملین  بچے شائد دوبارہ سکول نہ جاسکیں۔ (الجزیرہ)
  • جنوبی کوریا میں  کورونا کے بعض مریضوں پر  حالیہ دریافت کردہ دوا  REMDESIVIR  کا بھی تجربہ کیا گیا ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ (الجزیرہ)
  • امریکہ اور کینیڈا کے مابین  بارڈرز تاحال بند ہیں ۔ جن کی بندش کی میعاد 21 جولائی کو ختم ہورہی ہے ۔ البتہ دونوں ممالک میں بارڈرز مزید کچھ عرصہ کیلئے بند کرنے پر غور جاری ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے بارڈرز مارچ سے بند چلے آرہے ہیں۔ (الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

شعبہ مرکزی آئی ٹی (یوکے) میں ایک آسامی

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جولائی 2020