• 29 جولائی, 2025

آج کی دعا

یَا مَنْ أَظْھَرَ الْجَمِیْلَ وَسَتَرَ الْقَبِیْحَ یَا مَنْ لَّا یُؤَاخِذُ بِالْجَرِیْرَةِ وَلَا یَھْتِکُ السِّتْرَیَا عَظِیْمَ الْعَفْوِ یَا حَسَنَ التَّجَاوُزِ یَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَةِ یَا بَاسِطَ الْیَدَیْنِ بِالرَّحْمَةِ یَا صَاحِبَ کُلِّ نَجْویٰ یَا مُنْتَھیٰ کُلِّ شَکْوٰی یَا کَرِیْمَ الصَّفْحِ یَا عَظِیْمَ الْمَنِّ یَا مُبْتَدِئَ النِّعَمِ قَبْلَ اسْتِحْقَاقِہَا یَا رَبَّنَا وَیَاسَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا یَا غَایَةَ رَغْبَتِنَا أَسْأَلُکَ یَآ اَللّٰہُ أَنْ لَّا تَشْوِیَ خَلْقِی بِالنَّارِ

(مستدرک حاکم کتاب الدعاء جلد1 صفحہ:545)

ترجمہ:اے وہ جو اچھائی کو ظاہر اور برائی کی پردہ پوشی ہے ۔اور وہ جو گناہ پر نہیں پکڑتا اورپردہ فاش نہیں کرتا اے عظیم عفو کرنے والے۔ اے بہترین درگزر کرنے والے، اے وسیع مغفرت والے۔ اے رحمت کرنے کیلئے دونوں ہاتھ کھلے رکھنے والے۔اے ہر بھید کے جاننے والے، اے تمام شکایتوں کی آخری بارگاہ ۔اے چشم پوشی کرنے والے مہربان ،اے سب سے بڑی امیدگاہ۔ اے کسی کے حقدار ہو نے سے پہلے نعمتیں دینے والے اے ہمارے رب ،اے ہمارے سردار ،اے ہمارے آقا،اے ہماری رغبت کی انتہا ،اے اللہ میں سوال کرتا ہوں کہ تو میرے وجود کو آگ سے نہ جھلسانا۔

یہ سید ومولیٰ ،آقائے دو جہاں پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی رحم ومغفرت کی پیاری دعا ہے۔

حضرت عمرو بن شعیب اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت جبرائیل ؑ یہ دعا آسمان سے لے کر نازل ہوئے اور بہت خوش تھے۔ انہوں نے عرض کیا کہ اے محمدﷺ !اللہ تعالیٰ نے مجھے آپ ﷺ کی طرف ایک تحفہ دے کر بھیجا ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے یہ دعائیہ کلمات (مندرجہ بالا دعا) جو عرش کے خزانے ہیں آپ کو عطا فرمائے ہیں۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جولائی 2021