• 19 اپریل, 2024

سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ بولٹن۔برطانیہ

مجلس انصاراللہ بولٹن کا سالانہ اجتماع مؤرخہ 19 جون 2021ء کو بذریعہ زوم منعقد ہوا۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت ریجنل زعیم اعلیٰ مکرم احسن احمد صاحب نے کی مہمان خصوصی ریجنل مربی مکرم محمد احمد خورشید صاحب تھے ۔

تلاوت عہد اور نظم کے بعد مکرم مربی صاحب نے خطاب کیا۔

افتتاحی اجلاس کے بعد علمی مقابلہ جات ہوئے ۔

بعدازاں نماز کے لیے وقفہ ہوا۔

اختتامی تقریب کی صدارت نیشنل قائد تعلیم القران انصاراللہ مکرم فضل احمد طاہر صاحب نے کی۔

تلاوت عہد اور نظم کے بعد مقابلہ جات کے درج ذیل نتائج کا اعلان کیا گیا :

مقابلہ تلاوت قرآن کریم

اول: مکرم نعیم احمد طاہر صاحب
دوم : مکرم سلطان محمد صاحب

مقابلہ نظم خوانی

اول : مکرم توصیف گوندل صاحب
دوم : مکرم نعیم احمد طاہر صاحب

مقابلہ تقریر

اول :مکرم عمران عزیز صاحب
دوم: مکرم عامر محمود صاحب

تعلیم القرآن کوئز

اول: مکرم مبشر احمد صاحب

بعدازاں زعیم مجلس انصاراللہ بولٹن مکرم ظہور احمد صاحب نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی۔

آخر میں مکرم فضل احمد طاہر صاحب نے خطاب فرمایا اور دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

پروگرام کی حاضری 26 انصار اور 5 مہمان کرام پر مشتمل رہی۔

(خواجہ ظہور احمد ۔بولٹن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جولائی 2021