• 26 اپریل, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

شرک

آج کل کی ترقی یافتہ بظاہر اعلیٰ تعلیم یافتہ دنیا میں بے شمار افراد اور قومیں شرک کی نجاست میں مبتلا ہیں ۔خدا جو ہمارا خالق اور مالک ہے اور جس نے ہماری دینی و دنیاوی ترقی کے سامان مہیا کیے ہیں اس کے مقابل کسی ایسی ہستی کو کھڑا کرنا جو نہ ہمارا خالق اور مالک ہے۔ اور خدا کی ہستی کو چھوڑ کر دنیا کے حکمرانوں اور مزاروں، دیوتاؤں اور تثلیث کے عقائدکے سامنے سر جھکانا ایسا گناہ ہے جو اپنے پیدا کرنے والے رب سے یقیناً غداری اور بغاوت کا مجموعہ ہے۔ اور خدا کے ہاں یقیناً شرک کی بہت بڑی ناقابل معافی سزا ہے۔

(مرسلہ:ناصرہ احمد۔کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جولائی 2021