• 5 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

فرشتگانِ عرش کی مومنوں کے حق میں عاجزانہ دعا

صحابہؓ رسول ؐ بیان کرتے ہیں کہ ہم اکٹھے ہو کر خدا کی عظمت کا تذکرہ کر رہے تھے کہ رسول اللہؐ تشریف لائے اور فرمایا کہ میں بھی تمہیں خدا کی عظمت کی ایک بات بتاتا ہوں اور پھر آپؐ نے عرش بردار فرشتوں کا ذکر فرمایا جو خدا تعالیٰ کی عظیم الشان مخلوق ہیں۔

(تفسیر الدرالمنثور جلد5 صفحہ347)

یحییٰ بن معاذ رازی کہا کرتے تھے کہ ایک فرشتۂ عرش بھی مومنوں کے لئے استغفار کرے تو بخشش کی توقع ہے کجا یہ کہ تمام عرش بردار فرشتے ان کے لئے بخشش طلب کر رہے ہیں۔

(تفسیر قرطبی جزء15 صفحہ295)

رَبَّنَا وَسِعۡتَ کُلَّ شَیۡءٍ رَّحۡمَۃً وَّعِلۡمًا فَاغۡفِرۡ لِلَّذِیۡنَ تَابُوۡا وَاتَّبَعُوۡا سَبِیۡلَکَ وَقِہِمۡ عَذَابَ الۡجَحِیۡمِ ﴿۸﴾رَبَّنَا وَاَدۡخِلۡہُمۡ جَنّٰتِ عَدۡنِ ۣالَّتِیۡ وَعَدۡتَّہُمۡ وَمَنۡ صَلَحَ مِنۡ اٰبَآئِہِمۡ وَاَزۡوَاجِہِمۡ وَذُرِّیّٰتِہِمۡ ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ۙ﴿۹﴾ وَقِہِمُ السَّیِّاٰتِ ؕ وَمَنۡ تَقِ السَّیِّاٰتِ یَوۡمَئِذٍ فَقَدۡ رَحِمۡتَہٗ ؕ وَذٰلِکَ ہُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ ﴿۱۰﴾

(المومن: 8-10)

اے ہمارے رب! ہر ایک چیز کا تو نے اپنی رحمت اور علم سے احاطہ کیا ہوا ہے۔ پس توبہ کرنے والوں کو اور اپنے راستہ کے اوپر چلنے والوں کو معاف فرما اور ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے۔ اے ہمارے رب! اور ان کو اور ان کے باپ دادوں اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جو نیک ہوں انہیں جنتوں میں داخل کر جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے یقینا تو غالب حکمت والا ہے۔ اور ان کو برائیوں سے بچا لے۔ اور جسے تو اس دن برائیوں (کے بد نتیجہ) سے بچائے بے شک تو نے اس پر رحم کیا اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

(قرآنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ18)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

قابل رشک انسان

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جولائی 2022