• 6 مئی, 2024

ایک سبق آموزبات

اکثر یہ بات مشاہدہ میں آتی ہے کہ مائیں اپنے چھوٹے بچوں کو کسی بھی غلط کام سے روکنے کے لئے ’’اللہ تعالیٰ سزا دے گا/اللہ تعالیٰ ناراض ہو گا‘‘ کے الفاظ استعمال کرتی ہیں۔ بظاہر یہ الفاظ خلوصِ نیت سے اللہ تعالیٰ کا پیار اور اُس کا خوف پیدا کرنے کے لئے بولے جاتے ہیں۔ لیکن معصوم بچہ کے دل میں خدا تعالیٰ کا رحیم اور شفیق تصور پیدا کرنے کی بجائے اس کے متضاد خیالات پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ بچہ کو ہمیشہ پہلے اللہ تعالیٰ کا نہایت مہربان، رحیم و کریم پیارا چہرہ دِکھایا جائے۔ پھر اس اصول کو سمجھایا جائے کہ ہمیں غلط اور برے کاموں سے اس لئے بچنا ہے کہ ہمارا پیارا خدا ہم سے ناراض نہ ہو جائے۔

(مرسلہ: ثمرہ خالد جرمنی)

پچھلا پڑھیں

قابل رشک انسان

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جولائی 2022