• 3 مئی, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

ایک دوسرے کو مسکراتے ہوئے چہرے سے ملنا اسلام کا ایک بہت ہی حسین خُلق ہے۔ حضور ﷺ فرماتے ہیں کہ تم اپنے ملنے والوں کو مسکراتے ہوئے چہرے سے ملکر ان کے دل خوش کرو تو یہ بھی تمہارا ایک نیک خُلق شُمار ہوگا اور تم خدا کے حضور ثواب کے مستحق ٹھہروگے۔ آپؐ مزید فرماتے ہیں کہ راستےسے تکلیف دِہ اور کانٹے دار چیز کو ہٹا دینا، جس سے راستے پر چلنے والے بھائی کو تکلیف پہنچنے کا ڈرہو، بھی نیکی میں شُمار ہوتا ہے۔ آجکل کے معاشرے میں ان کا فقدان نظر آتا ہے۔

بلکہ حقیقت تو یہ ہےکہ ہم ان چھوٹی چھوٹی نیکیوں پر عمل کرکے نہ صرف اپنے بھائی بہنوں کے دل جیت سکتے ہیں بلکہ ثواب کے مستحق بھی ٹھہر سکتے ہیں۔

(مرسلہ: بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 اگست 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 اگست 2021