• 19 مئی, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

•مکرمہ خالدہ نزہت۔ آسٹریلیا سے لکھتی ہیں۔
محرم کے سلسلے میں شائع ہونے والے مضامین بہت عمدہ اور سبق آموز تھے۔ اب چونکہ لجنہ اماءاللہ کے سو سال پورے ہو رہے ہیں الحمدللہ! سب بہنوں نے لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ کے حوالے سے بہت اچھے مضامین لکھے ہیں۔ اللہ کرے ہم ان خوش نصیب صحابیاتؓ کے نقش قدم پر چلنے والی بن سکیں اور اپنے پیارے آقا کے ہر حکم پر عمل کرنے والی ہوں آمین۔

•مکرمہ امۃ الباری ناصر۔ امریکہ سے لکھتی ہیں۔
جلسہ سالانہ نمبرز بابت ذیلی تنظیمیں شاندار، منفرد، تاریخی اور سیر حاصل تھے۔ نیز آپ نے جلسہ سے متاثر ہوکر اپنا یہ تازہ کلام بھجوایا ہے۔

ہمارا جلسہ سالانہ

مہماں مسیح کے ہیں خدا کے حبیب ہیں
مہمان میزبان سبھی خوش نصیب ہیں

اک عالم سرور میں کٹتے ہیں رات دن
دنیا سے دور ہٹ کے خدا کے قریب ہیں

ہونٹوں پہ مسکراہٹیں بازو کھلے ہوئے
چاہت چھلک رہی ہے ادائیں عجیب ہیں

سایہ فگن ہے ذکرِ الٰہی کا رنگ و نور
نغمہ سرا یہ خوش گلو جو عندلیب ہیں

پہلو سے کھینچ لیتے ہیں دل سامعین کا
جادو بیان سارے مقرر خطیب ہیں

سب سچے احمدی ہیں خدا کے حصار میں
آفات گو شدید ہیں بے حد مہیب ہیں

آقا کی اک جھلک سے ہوا جشن کا سماں
دنیا کے سارے دردوں دکھوں کے طبیب ہیں

’’دل دے کہ ہم نے اُن کی محبت کو پا لیا‘‘
دل کے معاملات عجیب و غریب ہیں

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 اگست 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ