• 26 اپریل, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

ایک خاتون نے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے دوران اپنی بعض نجی مشکلات کا ذکر کیا تو حضور نے دعا دی اور فرمایا یہ شعر کثرت سے پڑھا کریں:؎

بارگاہ ایزدی سے تو نہ یوں مایوس ہو
مشکلیں کیا چیز ہیں مشکل کشا کے سامنے

اس سے اگلا شعر یوں ہے:؎

حاجتیں پوری کریں گے کیا تری عاجز بشر
کر بیاں سب حاجتیں حاجت روا کے سامنے

حضرت مسیح موعود ؑنے نظم اِک نہ اِک دن پیش ہوگا تو فنا کے سامنے (جس کے مندرجہ بالا دو اشعار ہیں) جناب شیخ محمد بخش صاحب رئیس کڑیانوالہ ضلع گجرات کو سخت مالی مشکلات کے دور ہونے کے لئے لکھ کر دی تھی۔ اللہ تعالیٰ نےحضور ؑکی دعا کے طفیل ان کی مشکلات اور تکالیف دور کردی تھیں۔

ہم دوستوں کو بھی اپنی مشکلات کی دوری کی خاطر یہ نظم بالخصوص دو اشعار کثرت سے پڑھنے چائیں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 ستمبر 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 ستمبر 2021