• 20 اپریل, 2024

آج کی دعا

أَعُوْذُ بِاللّٰهِ الْعَظِيْمِ وَبِوَجْهِهِ الْكَرِيْمِ وَسُلْطَانِهِ الْقَدِيْمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ

(سنن ابوداؤد، كِتَابُ الصَّلَاةِبَابُ فِيْمَا يَقُوْلُهُ الرَّجُلُ عِنْدَ دُخُوْلِهِ الْمَسْجِد حدیث: 466)

ترجمہ: میں شیطان ٹھکرائے ہوئے کے شر سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں جو انتہائی عظمت والا ہے، میں اس کے انتہائی محترم چہرے کی پناہ لیتا ہوں اور اس کی ازلی بادشاہت کی پناہ لیتا ہوں۔

یہ سید ومولیٰ، خاتم النبیین، خیر الوریٰ، پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی مسجد میں جانے کی دعا ہے۔

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ جب مسجد میں داخل ہوتے تو کہا کرتے تھے :

أَعُوْذُ بِاللّٰهِ الْعَظِيْمِ وَبِوَجْهِهِ الْكَرِيْمِ وَسُلْطَانِهِ الْقَدِيْمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ

’’میں شیطان ٹھکرائے ہوئے کے شر سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں جو انتہائی عظمت والا ہے، میں اس کے انتہائی محترم چہرے کی پناہ لیتا ہوں اور اس کے سلطان قدیم کی پناہ لیتا ہوں۔‘‘ کہا بس اتنا ہی؟ میں نے کہا: ہاں۔ کہا کہ انسان جب یہ کہہ لیتا ہے تو ابلیس کہتا ہے کہ آج سارے دن کیلئے یہ مجھ سے محفوظ ہو گیا۔

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

صبر ہی ہے جو دلوں کو فتح کر لیتا ہے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 اکتوبر 2021