• 26 اپریل, 2024

خدا خود کر رہا ہے احمدیت کی نگہبانی

خلافت باعث صد جلوہ ہائے نور یزدانی
خلافت سرِِّ شان و شوکت آیات قرانی
خلافت رحمت حق مظهرِ صد شانِ ایمانی
خلافت آفتاب و نیّرِ ملت کی تابانی
خلافت ظلمت کفر و ضلالت کیلئے مشعل
خلافت نعرهٔ حق، نغمۂ توحید ربانی
نگاہ بوبکرؓ سے دشمنان دیں پراگندہ
شکسته ہیبت فاروقؓ سے اصنام شیطانی
خلافت دولت گم گشتۂ انسان اللہ ھو
خلافت برکت صبر و رضا و عشقِ عثمانی
ارے ناداں! خلافت کی بجان و دل حفاظت کر
اسی میں آج پوشیدہ ہے معراج مسلمانی
خلافت ہی تو ہے ملجا و ماوٰی ابنِ آدم کا
خلافت ہی تو ہے محبوب روحانی و جسمانی
خلافت نے بشر کو عشق کے وہ راز سمجھائے
کہ ان کو دیکھ کر ہوتی ہے حیرت کی فراوانی
خلافت نے وہ حسن زندگی بخشا ہے دنیا کو
چمکتی ہے جمال پاک سے عالم کی پیشانی
خلافت کیا ہے انوار نبوت کا تتمہ ہے
انہی انوار سے روشن ہے چشم نوع انسانی
خلافت کی ردائے بے بدل چھینے کوئی مشکل
خدا خود کر رہا ہے احمدیت کی نگہبانی
بحمد اللہ عروج آدم خاکی کا دور آیا
میسر ہے ہمیں پھر شوقؔ یہ انعام رحمانی

(مکرم عبد الحمید شوق)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 نومبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 نومبر 2020