• 20 جولائی, 2025

آج کی دعا

درد کی دعا

أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللّٰهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ

(جامع ترمذی أَبْوَابُ الطِّبِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺبَاب كيف يَدفَع الوجعَ عن نفسِهِ حدیث: 2080)

ترجمہ: میں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت اور طاقت کے وسیلے سے اس تکلیف کے شرسے پناہ مانگتا ہوں جو مجھے لاحق ہے۔

یہ سید ومولیٰ، خیر الوریٰ، مقدس الانبیاء، پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی جسم میں درد کی دعا ہے۔
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺعیادت کے لیے میرے پاس تشریف لائے، اس وقت مجھے ایسا درد تھا کہ لگتاتھا وہ مارڈالے گا، رسول اللہﷺ نے فرمایا: اپنے داہنے ہاتھ سے سات مرتبہ دردکی جگہ چھوؤ اور یہ دعا پڑھو ’’أَعُوذُ بِعِزَّۃِ اللَّہِ وَقُدْرَتِہِ وَسُلْطَانِہِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ‘‘ میں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت اور طاقت کے وسیلے سے اس تکلیف کے شرسے پناہ مانگتا ہوں جو مجھے لاحق ہے۔ میں نے ویساہی کیا اور اللہ تعالیٰ نے میری تکلیف دور کردی، چنانچہ میں ہمیشہ اپنے گھر والوں کو اور دوسروں کو یہ دعاء پڑھنے کا مشورہ دیتا ہوں۔

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

سیرالیون، مکینی ریجن میں مجلس خدام الاحمدیہ کا اجتماع

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 نومبر 2021