• 28 اپریل, 2024

الفضل کا مطالعہ

الفضل کا مطالعہ
بہت سی بھٹکی روحوں کی ہدایت کا ذریعہ ہے

الفضل کی صد سالہ جوبلی کے موقع پر حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغام میں فرمایا:
’’الفضل کا کام احباب جماعت کو حضرت مسیح موعود ؑکی تعلیمات سے آگاہ کرنا خلیفہ وقت کی آواز ان تک پہنچانا نیز جماعتی ترقی اور روزمرہ کے اہم جماعتی حالات و واقعات سے باخبر رکھنا ہے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعودؑ کے ملفوظات اور ارشادات شائع ہوتےہیں۔ خلفائے احمدیت کے خطبات و خطابات اور تقاریر وغیرہ شائع ہوتی ہیں اور یہ خلیفہ وقت اور احباب جماعت کے مابین رابطے اور تعلق کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس میں دنیا کے مختلف ممالک سے مراکز کی رپورٹیں چھپتی ہیں۔ جن سے مربیان اور سلسلہ کے مخلصین کی نیک مساعی کا علم ہوتا ہے اور جماعت کی ترقی اور وسعت کا پتہ چلتا ہے۔ الفضل میں مختلف موضوعات پر اہم اور مفید معلوماتی مضامین شائع ہوتے ہیں جو احباب جماعت کی روحانی پیاس بجھاتے ہیں اور ان کی دینی اور اخلاقی اور علمی تعلیم و تربیت کا سامان کرتےہیں۔ الفضل کا مطالعہ بہت سی بھٹکی روحوں کی ہدایت کا ذریعہ ہے۔‘‘

(روزنامہ الفضل صد سالہ جوبلی نمبر 2013ء صفحہ2)

پچھلا پڑھیں

الفضل کی اہمیت ،افادیت اور قلم کے استعمال کی ترغیب (کتاب)

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی