• 2 مئی, 2024

ایک دعا اور ایک عزم

بانیٴ الفضل حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے الفضل کو ایک دعا دیتےہوئے اپنی خواہش اور عزم کا یوں اظہار فرمایا:
’’اے میرے مولیٰ! لوگوں کے دلوں میں الہام کر کہ وہ الفضل سے فائدہ اٹھائیں اور اس کے فیض لاکھوں نہیں کروڑوں پر وسیع کر اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے بھی اسے مفید بنا۔ اس کے سبب سے بہت سی جانوں کو ہدایت ہو۔‘‘

(الفضل 18؍جون 1913ء)

حضرت خلیفة المسیح کی کسی خواہش اور عزم کو عملی جامہ پہنانا ہر فردِجماعت کی اہم ذمہ داری ہے۔ الفضل آن لائن کے پہلے تین سالوں میں حضرت مصلح موعودؓ کی خواہش کا نصف یعنی پانچ لاکھ بفضلہ تعالیٰ حاصل ہوچکا ہے۔ الفضل آن لائن کے چوتھے سال کے آغاز پریہ عزم صمیم باندھنے کی ضرورت ہے کہ اول 5 لاکھ (ہاف ملین) کی تعداد کونہ صرف برقرار رکھنا ہے بلکہ اسے ایک کروڑ تک پہنچانے کے لیے کمر ہمت باندھنی ہے۔ اس کے لیے درج ذیل ذرائع اختیار کیے جا سکتے ہیں:

  1. ہم میں سے ہر ایک اسے دنیا بھر میں پھیلے اپنے عزیز و اقارب، حلقہ احباب اور لواحقین کو روزانہ کی بنیاد پر الفضل بھجوائے۔
  2. اپنے واٹس ایپ اور دیگر Apps کے اسٹیٹس پر روزانہ کی بنیاد پر الفضل کوچسپاں کرے۔
  3. اپنے انسٹاگرام، فیس بک اور ٹویٹرز پر الفضل کو ٹویٹ کرے۔
  4. اپنی نجی محفلوں اور ملاقاتوں میں اپنے دوستوں و عزیزوں سے الفضل آن لائن کے حوالے سے گفتگو کرے۔
  5. اس Hand Bill کو واٹس ایپ اور دیگر ذرائع سے کثرت سے بھجوائے۔
  6. اس ٹارگٹ کے حصول کے لیے دعائیں بھی کثرت سےکرے اور حضور ایدہ اللہ تعالیٰ سے بھی دعا کی درخواست کی جائے۔

(ابو سعید۔ ایڈیٹر الفضل آن لائن)

پچھلا پڑھیں

اس مبارک انسان کا رکھا ہوا نام ’’الفضل‘‘ فضل ہی ثابت ہوا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 دسمبر 2022