• 6 مئی, 2024

دین کی اشاعت کے لیے مالی قربانی

جب دین کی اشاعت کے لیے مالی قربانی کی جارہی ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں اس قدر پذیرائی حاصل کرنے والی ہوتی ہے کہ اس کے بارے میں انسان سوچ بھی نہیں سکتا اس کا احاطہ نہیں کر سکتا بشرط کہ وہ خالصتاً اللہ تعالیٰ کے لیے ہو اور اس زمانے میں جب دنیا دنیاوی اور مادی خواہشات کے پیچھے لگی ہوئی ہے قربانی کرنے والے یقیناً اللہ تعالیٰ کی راہ میں مال خرچ کر کے اللہ تعالیٰ سے بہترین شکل میں اس قرض کے بدلے وصول کرنے والے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہم میں سے کئی ہیں جواس بات کو مشاہدہ کرتے آئے ہیں اور مشاہدہ کررہے ہیں پس یہ بھی ان انعاموں میں سے ایک انعام ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بیعت میں آنے کے بعد ایک احمدی کو ملا اور اس بات پر احمدی اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے اور یہ ایک احمدی کی شکر گزاری ہی ہے کہ باوجود نا مساعد حالات کے ہر سال احمدی کی قربانی کی مثالیں روشن تر ہوتی چلی جارہی ہیں اس سال ساری دنیا میں جو اکنامک کرائسزہوا اس کے باوجود اللہ تعالیٰ کے فضل سے مالی قربانیوں میں احمدی پیچھے نہیں ہٹے ایک احمدی یہ پرواہ نہیں کرتا کہ میرا گزارہ کس طرح ہو گا فکر ہے تو یہ کہ ہمارے چندے کا وعدہ پورا ہو جائے۔

(خطبہ جمعہ9 جنوری 2009ء خطبات مسرور جلد ہفتم صفحہ15۔16)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جنوری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ