• 14 مئی, 2025

ایڈیٹر کے نام خط

ایڈیٹر کے نام خط
نئے سال کی مبارکبادیں

  • مکرم محمود احمد ناصر ۔برسلز ،بیلجئیم سے تحریر کرتے ہیں:

خاکسار اخبار الفضل آن لائن کی وساطت سے سیدی و مرشدی حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ،تمام احباب جماعت احمدیہ عالمگیر اور ادارہ الفضل آن لائن کے تمام کارکنان و معاونین کی خدمت میں نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس نئے سال میں احمدیت کو مزید ترقیات اور فضلوں سے نوازے۔ احباب جماعت کو اپنی حفظ وامان میں اورمخالفین کے شر سے محفوظ رکھے۔ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو احسن رنگ میں کماحقہٗ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ہر احمدی کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ہر ارشاد پر دل وجان سے عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ کو صحت و سلامتی والی عمر درازعطا فرمائے ،ہر آن اپنی تائیدات سے نوازے اور اس دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارا بنادے۔ آمین۔ خاکسار اور میرے اہل خانہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے فضل سے مقبول خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

  • مکرمہ منزہ سلیم ۔جرمنی سے تحریر کرتی ہیں:

میری طرف سے نیا سال سب کو بہت بہت مبارک ہو۔اللہ تعالی ہماری تمام کو تاہیوں سے صرف نظر فرمائے اور نئے سال میں نئے جوش ،نئے جذبے اور نئے ولولے سے احکام خداوندی بجالانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالی ہم سب کو تقوی میں بڑھاتا چلا جا ئے ہر قسم کی جسمانی اور روحانی بیماریاں دور فرمائے۔ ہم حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد بھی کما حقہٗ ادا کرنے والے ہوں اور امام وقت کی سچی اطاعت اختیار کرکے خدا اور اسکے پیارے کی خوشنودی حاصل کرنے والے ہوں۔ آمین ثم آمین۔

اللہ تعالیٰ یہ نیا سال ہمارے پیارے آقا امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے لئے اور پوری جماعت کے لئے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور ہر قسم کی مشکلات سے محفوظ فرمائے اور حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی سب دعائیں پوری جماعت کے حق میں قبول فرمائے اور ہمیں اپنے پیارے آقا امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں کا حقیقی معنوں میں وارث بننے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین –

اللہ کرے کہ یہ نیا سال حضرت مسیحِ پاک علیہ السلام کے پیغام کو ہر خاص و عام تک پہنچانے کا سال ہو۔ بےشمار پاک روحیں اسلام احمدیت کے جھنڈے تلے جمع ہوں۔ اللہ کی رحمتوں اور بے بہا برکتوں کا نزول ہو۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان سلامت رکھے۔ ہمیں تادم آخر خلافت سے وفا اور اخلاص کا تعلق نبھانے کی توفیق دے اور اپنی محبت ہمارے دلوں میں ڈالے اور ہم پر رحم فرمائے۔ شیطان کے ہر شر سے محفوظ رکھے۔جماعت کے مخالفین کی شرارتیں انہیں پہ الٹا دے۔ آمین ثم آمین۔

الله تعالیٰ اس سال طلوع ہونے والے ہر دن کو حضرت مسیح موعود کی پیاری جماعت کے افراد کیلئے، دائمی خوشیوں، سکون و اطمینان اور صحت و سلامتی کا ضامن بنائے۔دین و دنیا کی فلاح حاصل ہو۔

محبتوں کو دوام حاصل ہو اور نفرتیں دم توڑ دیں۔ دنیا کو وبا کی ہلاکت خیزیوں سے نجات مل جائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جنوری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ