• 14 مئی, 2024

دعا ماں باپ کی لے لو

خدا کے ہیں، خدا کے پاس ہم کو لوٹ جانا ہے
یہ دنیا عارضی ہے، مستقل عقبیٰ ٹھکانا ہے

ہمیں لازم ہے ہر اک حال میں حمد و ثنا کرنا
کبھی دے کر، کبھی لے کر خدا نے آزمانا ہے

یہ ربّ العالمین کا سایۂ رحمت ہے دنیا میں
دعا ماں باپ کی لے لو خدا کے پاس جانا ہے

خدا کی دی صلاحیت خدا کی رہ میں دے دینا
یہی وہ زادِ رہ ہے جو دو ہاتھوں سے کمانا ہے

یہ جینا کیا ہے گیلی لکڑیوں سے آگ کی کوشش
الم کا، یاس کا، حسرت کا غم دیدہ فسانہ ہے

(امۃ الباری ناصر۔ امریکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی