• 20 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

مکرمہ ڈاکٹر نجم السحر صدیقی۔ جرمنی سے لکھتی ہیں:
محض اللہ تعالیٰ کے فضل و برکت سے ہم سب کے پیارے الفضل آن لائن کے تین سال مکمل ہوگئے ہیں الحمدللّٰہ ثم الحمدللّٰہ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ایڈیٹر صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور خلیفۂ وقت کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم و دائم رہے اور دنیا کے کونے کونے تک مسیح الزماں کا پیغام پہنچنے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ میری طرف سے آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اشاعتِ دین کے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

مکرمہ درثمین احمد ۔جرمنی سے لکھتی ہیں:
الفضل اخبار کا یوم تاسیس بہت بہت مبارک ہو۔ خدا تعالیٰ اس اخبار کوثریا کی بلندی تک پہنچا کر احمدیت کے افق کا بہترین ستارہ بنا دے آمین۔ میرا اس اخبار سے رشتہ بہت مضبوط اور پرانا ہے۔ خدا تعالیٰ اس ناچیز کی کاوشوں کو قبول فرمائے جو بطور اس اخبار کی ایک ادنی قلمکار کے کبھی کبھار مَنصۂ شُہود میں آجاتی ہیں۔ آج اللہ کے فضل سے یہ اخبار زمینی حدود سے نکل کر چہار عالم میں پوری شان و شوکت کے ساتھ جلوہ افروز ہے اور اس پر جبری بندشیں لگانے والوں کی کوئی پیش نہیں چل پارہی۔ خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ پیارے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی سرپرستی اور رہنمائی میں یہ اخبار اپنی منازل طے کرتا چلا جائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی