• 27 اپریل, 2024

اطاعتِ رسولؐ

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
’’انبیاء کا وجود دنیا میں نمونہ ہوتا ہے… اللہ اور رسول کو اکٹھا کر کے اللہ تعالیٰ نے بتا دیا کہ جو اللہ کہتا ہے وہی اس کے رسول کہتے اور کرتے ہیں۔ پس اگر روحانی زندگی چاہتے ہو تو آنکھیں بند کر کے رسول کے پیچھے چل پڑو۔ اس کی اتباع کرو۔ اس کے حکموں پر عمل کرو۔ اور آنحضرت ﷺ کے بارے میں تو یہ بھی فرمایا کہ اگر تم خدا تعالیٰ کی محبت چاہتے ہو تو آنحضرت ﷺ کی پیروی ضروری ہے۔ اورخدا کی محبت ہی وہ مقام ہے جس سے روحانی حیات ملتی ہے، روحانی زندگی ملتی ہے۔ پس حقیقی روحانی زندگی کے لئے آنحضرت ﷺ کی آواز پر لبیک کہنا ضروری ہے۔ اور جب تک ایک مسلمان کہلانے والا حقیقی رنگ میں اس بات کو نہیں مانتا جو اللہ تعالیٰ نے آنحضرتؐ سے اس الفاظ میں اعلان کروائی کہ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللّٰہُ (آل عمران:32) پس میری اتباع کرو تو اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اس وقت تک ایک مسلمان کہلانے والا حقیقی مُتَّبِع اور مؤمن نہیں کہلاسکتا۔اور آپ کی اتباع کے لئے آپ کے نمونے کی لکھی ہوئی تفصیل جیسا کہ حضرت عائشہ (رضی اللہ عنھا) نے فرمایا قرآن کریم کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے۔‘‘

(خطبہ جمعہ مورخہ 15 اگست 2014 )

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 فروری 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 فروری 2020