• 26 اپریل, 2024

غصہ میں بھرا ہوا خدا ہے

غصہ میں بھرا ہوا خدا ہے
(کلام حضرت مصلح موعودؓ)

غصہ میں بھرا ہوا خدا ہے
جاگو ابھی فرصتِ دعا ہے

تم کہتے ہو امن میں ہیں ہم، اور
منہ کھولے ہوئے کھڑی بلا ہے

ڈرتی نہیں کچھ بھی تو خدا سے
اے قوم! یہ تجھ کو کیا ہوا ہے

مامور خدا سے دشمنی ہے
کیا اس کا ہی نام اتقا ہے

گمراہ ہوئے ہو باز آؤ
کیا عقل تمہاری کو ہوا ہے

موسیٰؑ کے غلام تھے مسیحاؑ 
ہاں ان سے ہمارا کام کیا ہے

اب رہبرِ راہ کوئے دلبر
واللہ غلامِ مصطفیٰ ہے

کس راہ سے ابن مریمؑ آئے
مدت ہوئی وہ تو مرچکا ہے

اب اور کا انتظار چھوڑو
آنا تھا جسے وہ تو آچکا ہے

جس کو کیا ہے خدا نے مامور
اس سے بھلا تم کو کیا گلہ ہے

(کلام محمود صفحہ 13)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 فروری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی