بعض دوست اور خواتین کمپوزنگ کرتے وقت الفاظ کو جوڑ کر لکھتے ہیں۔ جو گو درست ہے لیکن الفضل کے میٹیریل کو فائنل طور پر indesign میں تبدیل کرنے سے ایسے جڑواں الفاظ کی ہیئت تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس لئے تمام کمپوزر حضرات سے درخواست ہے کہ وہ کمپوزنگ کرتے وقت الفاظ کو علیحدہ علیحدہ لکھا کریں۔ جیسے:
جُڑے ہوئے الفاظ | درست طریق |
کرنیوالے | کرنے والے |
اسکی | اس کی |
اسطرح | اس طرح |
اسکے | اس کے |
اسلیے | اس لیے |
اسمیں | اس میں |
کیلیے | کے لیے |
ہونگی | ہوں گی |
کیساتھ | کے ساتھ |
انکے | ان کے |
لیکر | لے کر |
جائیگا | جائے گا |
ہونگے | ہوں گے |
(ایڈیٹر الفضل آن لائن لندن)