• 9 مئی, 2025

آج کی دعا

رَبِّ نَجِّنِیۡ مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ

(القصص: 22)

ترجمہ: اے میرے ربّ! مجھے ظالم قوم سے نجات بخش۔

یہ قرآن مجید میں مذکور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی ظالم قوم سے نجات کی دعا ہے۔

اس دعا سے پہلی آیت میں کچھ یوں مذکور ہے کہ
اور ایک شخص شہر کے پرلے کنارے سے دوڑتا ہوا آیا۔ اس نے کہا اے موسیٰ! یقیناً سردار تیرے خلاف منصوبہ بنا رہے ہیں کہ تجھے قتل کر دیں۔ پس نکل بھاگ۔ یقیناً میں تیری بھلائی چاہنے والوں میں سے ہوں۔

اس کے بعد حضرت موسی علیہ السلام کی یہ دعا مذکور ہے جب آپؑ خدائی حکم کے تحت ہجرت کررہے تھے۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 11؍مارچ 2022ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 مارچ 2022