• 14 مئی, 2024

فقہی کارنر

بیعت کرتے وقت شرائط بیعت کے الفاظ دہرانا

حضرت مرزا ایوب بیگ صاحب کی بیعت کا ذکر کرتے ہوئے آپؓ تحریر کرتے ہیں کہ ان سے حضرت مسیح موعودؑ نے ایک ایک شرط بیعت کہلوائی۔ چنانچہ آپ لکھتے ہیں:
انہوں نے حضرت مسیح موعود ؑ کی بیعت لاہور میں غالباً 1892ء میں کی تھی۔ وہ فرمایا کرتے تھے کہ جب میں حضرت صاحبؑ کی بیعت کرنے کے واسطے علیحدہ کمرہ میں داخل ہوا تو حضرت نے بیعت لینے کے وقت فرمایا کہ کہو کہ مَیں دس شرائط پر عمل کروں گا۔ مَیں نے عرض کی کہ مجھے معلوم نہیں کہ وہ دس شرائط کیا ہیں۔ تب آپؑ نے ایک ایک شرط مجھ سے کہلوائی۔

(ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صفحہ6-7)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ یو کے)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 11؍مارچ 2022ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 مارچ 2022