• 25 اپریل, 2024

رمضان کے دوسرے عشرہ، مغفرت اور اس میں بخشش طلب کرنے کی ادعیہ ماثورہ

اَللّٰهُمَّ اغْفِرلِیْ ذَنْبِی کُلَّ، دِقَّهٗ وَجِلَّهٗ وَ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ وَعَلَانِیَتَہٗ وَسِرَّہٗ

(ابوداؤد)

اے اللہ! میرے سب گناہ بخش دے۔ چھوٹے بڑے، پہلے اور آئندہ ، ظاہر اور پوشیدہ( سب گناہ معاف کردے)۔

لَآ إِلٰهَ إِلَّآ أَنتَ سُبْحَانَكَ اَللّٰهُمَّ اَسْتَغْفِرُکَ لِذَنْبِیْ

(ابوداؤد)

 تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے۔ اے اللہ! میں تجھ سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتا ہوں۔

 لَايَغْفِرُالذُّنُوْبَ اِلَّآ أَنْتَ فَاغْفِرْلِیْ  مَغْفِرَۃُ مِّنْ عِنْدِکَ

(بخاری)

اے اللہ ! تیرے سوا کوئی نہیں جو گناہوں کو بخشے۔ پسں تو مجھے اپنے حضور سے خاص بخشش عطا فرما۔

سُبْحٰانَکَ ربَنَّاَ وَبِحَمْدِکَ اَللّٰھُمَّ اغفِرْلِیْ

(بخاری)

پاک ہے تو اے ہمارے رب!اپنی تعریف کے ساتھ۔ اے اللہ  مجھے بخشش دے۔

اَللّٰهُمَّ اِنّيٓ أَسْأَلُكَ بِرَحْمَتِكَ الَّتي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْء، اَنْ تَغْفِرْ لِي الذُّنُوبِیْ

(مستدرک)

  اے اللہ! میں تجھ سے تیری رحمت کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں جو ہرچیز پرحاوی ہے کہ تو میرے گناہ بخش دے۔

اَللّٰهُمَّ عِنْدَاِسْتَقْبَالِ لَیْلِکَ وَاِ دْبَارِنَھَارِکَ وَاَصْوَاتِ دُعَآءَ تِکَ وَحُضُورِ صَلٰوَاتِکَ َأسْاَلُکَ اَنْ تَغْفِرْ لِي

(ترمذی)

اے الله ! تیری رات کی آمد اور دن کی واپسی اور تیرے بلانے والوں کی آوازوں کے وقت اور تیری نماز کے اوقات میں میں تجھ سے التجا کر تا ہوں کہ تو مجھے بخش دے۔

فَاغْفِرْ لِي فَاِنَّهٗ لَا یغْفِرُالذُّنُوُبَ اِلَّآ أَنْتَ

(بخاری)

 پس تو مجھے بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں۔

اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيْ ذَنْبِیْ

(ابوداؤد)

 اے اللہ !میرے گناہ بخش دے۔

اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِی مِنَ الَّذِيْنَ اِذَ ا اَحْسَنُوْا اِسْتَبْشَرُوْاوَاِذَا آساؤُا اِسْتَغْفَرُوْا

(مسند احمد)

اے الله ! مجھے ان لوگوں میں سے بناجو نیکی کریں تو خوش ہوں اور جب برائی کریں تو بخشش چاہیں۔

اَللّٰهُمَّ اغْفِرلِیْ ذَنْبِی وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَ بَارِکْ لِيْ فِيْما رَزَقْتَنِیْ

(ترمذی)

 اے اللہ! میرے گناہ بخش دے اور میرا گھر میرے لئے وسیع کر دے اور جو کچھ تو مجھے رزق عطا کرے اس میں میرے لئے برکت ڈال دے۔

وَاغْفِرْخَطِیْئَتِیْ  واَسْاَلُكَ الدَّرَجَاتِ الْعُلٰى مِنَ الْجَنَّةِ

(مستدرک)

 میرے گناہ بخش دے اور میں تجھ سے جنت میں بلند درجات کا سوال کرتا ہوں۔

وَاغْفِرْلَنَا حُوْبَنَا وَخَطَايَانَا

(ابوداؤد)

 ہمارے گناہ اور خطائیں معاف کر۔

رَبِّ اغْفِرْلَیْ خَطِیْئَتِیْ وَجَھْلِیْ وَاِسْرَافِیْ فِیْ اَمْرِیْ  کُلِّہِ وَمَا اَنْتَ اَعْلَمُ بِہٖ مِنِّی اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِیْ خَطَايَایَ وَ عَمْدِیْ وَجَھْلِيْ وَ هَزْلِيْ وَ کُلُّ ذٰلِکَ عِنْدِیْ اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِیْ مَاقَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا اَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ عَلٰی کُلِّ شَيْ قَدِیْرِ

(بخاری)

اے میرے رب !میری خطا اور نادانی اور میرے تمام معاملات میں میری زیادتیاں اور وہ تمام معاملات جو مجھ سے زیادہ تیرے علم میں ہیں وہ سب مجھے معاف کر دے۔ اے اللہ! میرے گناہ ،میری دانسته یا نادانستہ خطائیں اور غیر سنجیدہ مذاق، یہ سب میری کوتاہیاں معاف کر دے۔اےالله! میرے پہلے اور آئندہ، مخفی و ظاہری گناہ بخش دے۔ تو ہی آگے کرنے والا اور توہی پیچھے ہٹانے والا اور توہی ہر چیز پر قادر ہے۔

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِيْ وَاَلْحِقْنِیْ بِالرَّ فِيْقِ الأَعْلٰی

(بخاری)

اے اللہ! مجھے بخش دے۔ مجھ پر رحم کر اور مجھے اعلیٰ دوست (یعنی اپنی ذات) سے ملا دے۔

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَ ارْضَ عَنَّاوَتَقَبَّلْ مِنَّا

(ابن ماجه)

 اے اللہ! ہمیں بخش دے۔ ہم پر رحم کر۔ ہم سے راضی ہو اور ہماری (دعائیں اور عبادتیں) قبول کر۔

اس کے علاوہ بیت الذکر میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت کی دعا ،نماز میں حالت رکوع اور سجدہ کی دعا، دعائے قنوت، خطبہ جمعہ، نمازِ جنازہ اور لیلۃ القدر کی دعا میں بھی مغفرت طلب کی گئی ہے۔

(ایڈیٹر روزنامہ الفضل آن لائن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 اپریل 2022

اگلا پڑھیں

ہر جمعہ کی اہمیت