• 26 اپریل, 2024

رب العالمین کیسا جامع کلمہ ہے

اللہ تعالیٰ جو رب العالمین ہے اُس کی صفت ربوبیت ایک تو عام ہے جس سے ہر انسان، چرند، پرند بلکہ زمین و آسمان کی ہر چیز اور ہر ذرّہ فیض پا رہا ہے۔ اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
’’رب العالمین کیسا جامع کلمہ ہے اگر ثابت ہو کہ اجرام فلکی میں آبادیاں ہیں تب بھی وہ آبادیاں اس کلمہ کے نیچے آئیں گی‘‘

(کشتی نوح، روحانی خزائن جلد19 صفحہ42 حاشیہ)

پھر آپؑ فرماتے ہیں: ’’اور یہ کہہ کر حقیقت سے ہمیں خبر دے دی کہ وہ رب العالمین ہے یعنی جہاں تک آبادیاں ہیں اور جہاں تک کسی قسم کی مخلوق کا وجود موجود ہے خواہ اجسام خواہ ارواح ان سب کا پیدا کرنے والا اور پرورش کرنے والا خدا ہے‘‘۔ یعنی چاہے مادی جسم ہو، چاہے روح ہو، اس کا پیدا کرنے والا اور پرورش کرنے والا خدا ہے۔ ’’و ہر وقت ان کی پرورش کرتا اور ان کے مناسب حال ان کا انتظام کر رہا ہے اور تمام عالموں پر ہر وقت، ہر دم اس کا سلسلۂ ربوبیت اور رحمانیت اور رحیمیت اور جزا سزا کا جاری ہے‘‘

(کشتی نوح، روحانی خزائن جلد19 صفحہ41-42 حاشیہ)

(خطبہ جمعہ 8؍دسمبر 2006ء بحوالہ alislam.org)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 مئی 2022

اگلا پڑھیں

کرب کے وقت کی دعا