رَبِّ اجْعَلْ بَرَکَۃً فِیْہِ
(تذکرہ:423)
ترجمہ: اے میرے رب! اس میں برکت پیدا فرما دے۔
یہ حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ کی مال اور رزق میں برکت کی الہامی دعا ہے۔
2مارچ 1904 کوحضرت اقدس مسیحِ موعودؑ فرماتے ہیں:
’’وقت صبح کے دیکھا کہ ایک کاغذ کا تھیلا ہے جو روپیہ سے بھرا ہوا ہے وہ مجھ کو کسی نے دیا اور میں نے لے لیا۔ اور رومال سفید میں اس کو باندھنے لگا ہوں اور باندھتے وقت یہ دعا پڑھی رَبِّ اجْعَلْ بَرَکَۃً فِیْہِ اور یہ کلمہ بطور الہام تھا۔ اور غنودگی ہوگئی اور دیکھا کہ ایک ٹوکرا انگوروں کے ڈبوں کا بھرا ہوا آیا ہے۔‘‘
(کاپی الہامات حضرت مسیحِ موعودؑ صفحہ:23 بحوالہ تذکرہ:423)
(مرسلہ:مریم رحمٰن)