• 26 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

•مکرمہ نبیلہ رفیق۔ ناروے سے لکھتی ہیں۔
مورخہ 20مئی 2022ء کے پرچے میں بہت سے علمی مضامین ہیں۔ جو ایک قاری کوسیکھنے اور سوچنے پر مجبور کرتے ہیں۔ جو مضامین الگ سےآپ کی طرف سے موصول ہوتے ہیں وہ زیادہ مؤثر ہوتے ہیں۔ مختلف مزاج کے لوگ اپنےذوق کے مطابق مضامین اپنے پاس محفوظ کرلیتے ہیں۔ مثلاً آج کے شمارے میں قرآن اور سائنس کا مضمون اور چوہدری رشیدالدین کا ذکر خیر بہت ہی دلچسپ ہے۔

اللہ تعالی ان سب کو جزائے خیر دے اور اس سلسلےکو قیامت تک قائم رکھے جن کے توسط سے مختلف قسم کے ذہن کو ان کے ذوق کے عین مطابق گھر بیٹھے پڑھنے کو روحانی مائدہ مل جاتا ہے۔

•مکرمہ ثمرہ خالد۔ جرمنی سے لکھتی ہیں۔
میں آپ کی بہت ممنون ہوں کہ اس عاجزہ کو بھی الفضل میں جگہ دیتے ہیں۔کچھ عرصہ قبل تک میں اپنے پرانے مضامین کو دیکھ کر یہ سوچتی تھی کہ اب لفظ مجھ سے روٹھ گئے ہیں۔ لیکن آپ کی حوصلہ افزائی پر پھر سے لکھنے کی توفیق ملنے لگی ہے۔ قلم سے دوبارہ دوستی کروانے کا سارا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی بہترین جزا عطا فرمائے آمین۔

•مکرم چوہدری منیر مسعود لکھتے ہیں
مورخہ 21مئی کے شمارے میں ماشاء اللہ حقوق و فرائض اور انکی ادائیگی کی طرف جسطرح سادہ مگر سحر انگیز الفاظ سے توجہ دلائی دل کو بھا گئی۔ اللہ تعالی کا بےحد فضل و احسان اور شکر ہے کہ یہ ٹھیٹھ دین اسلام کا نمونہ ہم سب نے اپنے بزرگوں میں پایا بلکہ ان سے سیکھا۔ مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں یہ حقوق ادا کرنے میں مشکلات سے دو چار ہیں اپنے عملی نمونہ سے اپنی آئندہ نسل میں اس نمونہ کو بیدار رکھ پانے میں کامیاب تو ہیں مگر سلام میں پہل کرنے میں خوفزدہ رہتے ہیں۔ واقف کار جو کبھی بآواز بلند سلام کر لیتے اور جواب بھی دیتے تھے انہیں اب بحالت خوف سلام کریں بھی تو صرف بازو اٹھا کر اشارتاً جواب دیتے ہیں ہائے شومئ زمانہ۔ اللہ تعالی ہمیں ہدایت دے اور ہمیشہ اپنی سلامتی کے زیر سایہ رکھے آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ