اَنِّی مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ
(سورۃ الانبیاء۔ آیت84)
ترجمہ: ’’مجھے بڑی تکلیف پہنچی ہے۔ (اور اے میرے رب!) تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے‘‘۔
یہ حضرت ایُّوبؑ کی بیماری سے نجات پانے کی دعا ہے۔آپ نے اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی حالتِ زار کو پیش کرکے رحم اور فضل طلب کیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو بیماری سے شفا بخشی۔
آج کل کے حالات میں بھی یہ دعا کثرت سے پڑھنی چاہئے۔ اللہ تعالیٰ پوری جماعت کو ہر طرح کی آفات و وبائی امراض اور دیگر مشکلات سے ہمیشہ بچائے۔ آمین
(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)