برطانیہ میں ایک مرتبہ پھر ماسک کی پابندی/امریکہ میں دوبارہ لاک ڈاؤن پر غور/امریکہ میں صدارتی الیکشن میں کورونا کی روک/جاپان میں امریکی فوجی اڈوں میں کورونا کی تشخیص/کینیا میں ڈاکٹر کی ہلاکت/مڈغاسکر کی کابینہ میں 25 ممبران میں کورونا کی تشخیص
اعدادو شمار
متاثرہ افراد :1 کروڑ31 لاکھ 35ہزار اموات: 5لاکھ 74ہزار
براعظم صورتحال
(عالمی ادارہ صحت کے ماتحت علاقے)
براعظم/ علاقے | متأثرین |
امریکہ | 6780428 |
یورپ | 2925686 |
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا،شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) | 1302297 |
جنوب مشرقی ایشیا | 1196651 |
افریقہ | 477575 |
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) | 245928 |
درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین
ملک | کُل متأثرین | کُل اموات | متأثرین (24 گھنٹے) | اموات (24 گھنٹے) | |
1 | امریکہ | 3286063 | 134704 | 60113 | 312 |
2 | برازیل | 1864681 | 72100 | 24831 | 631 |
3 | روس | 906752 | 23727 | 28498 | 553 |
(who.int) | |||||
افریقہ |
کل متأثرین: 5لاکھ 94ہزار اموات: 13ہزار 2سو ریکور ہونے والے: 2لاکھ 95ہزار (African News) |
||||
درجہ بندی | کُل متأثرین | کُل اموات | متأثرین (24 گھنٹے) | اموات (24 گھنٹے) | |
1 | جنوبی افریقہ | 276242 | 4079 | – | – |
2 | مصر | 83001 | 3935 | 931 | 77 |
3 | نائجیریا | 32558 | 740 | – | – |
دنیا بھر میں 24 گھنٹوں میں اب تک اس وائرس سے RECOVER ہونے والوں کی تعدادمیں انتہائی خوش آ ئیند اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ یہ تعداد 1لاکھ 27 ہزار رہی جبکہ اب تک کی کُل تعداد 71لاکھ 53ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 12لاکھ 64ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعد امریکہ میں 10لاکھ 06ہزار جبکہ ہندوسان میں 5لاکھ 53ہزار Recover ہوئے ہیں۔
(John Hopkins University)
گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد میں تشویشناک 1لاکھ 64ہزار کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح اموات میں 4ہزار 7سو کا اضافہ ہوا ہے۔
عالمی خبریں
- دیگر یورپی ممالک کی طرح برطانوی حکومت نے بھی ملک میں ایک مرتبہ پھر ماسک پہننے کی پابندی کا اطلاق شروع کردیا ہے۔ (نیویارک ٹائمز)
- امریکہ میں بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد مختلف بڑی ریاستوں نے ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کی بابت سوچ بچار شروع کردی ہے۔ان ریاستوں میں کیلیفورنیا ، فلوریڈا اور ٹیکساس وغیرہ شامل ہیں۔ (نیویارک ٹائمز)-
- امریکہ میں صدارتی الیکشن کے باعث آج کل Campaign کا سلسلہ شروع ہے۔ البتہ اکثر پارٹی ممبران نے کورونا کے خدشہ کے باعث کسی بھی قسم کے اجتماع میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ (نیویارک ٹائمز)
- جاپان کے صوبہ Okinawa میں موجود بعض امریکی Base Camps میں کورونا کی تشخیص ہونے سے ارد گرد علاقوں میں تشویش پھیل رہی ہے۔ جس پر حکام کا کہنا ہے کہ ان افواج کی طرف سے خاطر خواہ حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے جس وجہ سے یہ ہوا ہے۔اور امریکی افواج کے متأثرین کی تعداد منھا کرکے پورے صوبہ میں فروری سے اب تک 148 کیسز سامنے آئے ہیں۔ (نیویارک ٹائمز)
- کینیا میں گزشتہ روز کورونا سے پہلے ڈاکٹر کی وفات کے بعد طبی حلقوں میں فضا نہایت سوگوار ہے۔ میڈیکل ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق ہماری یہ جنگ ایک نہ نظر آنے والے دشمن سے ہے جسے ہم نے انتہائی مستعدی سے لڑنا ہے۔ موصوفہ ایک گائنی ڈاکٹر تھیں ۔ چنانچہ جنازہ میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ (افریقن نیوز)
- مڈغاسکر میں حالیہ چند دنوں میں کابینہ کے 2 وکلاء کی کورونا سے اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ کابینہ ممبران میں سے متأثر ہونے والوں کی تعداد 25 ہوچکی ہے۔گزشتہ دنوں صدر مملکت نے ان اعدادو شمار کا اعلان کیا۔اور ساتھ ہی بعض شہروں میں لاک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ (افریقن نیوز)
(ابوحمدانؔ)